تعارف New Member Fare...

نبیل

تکنیکی معاون
فری، آپ کو اگر کسی کی کوئی بات اگر نہیں پسند آتی تو آپ صاف کہہ دیا کریں۔ اس کے علاوہ آپ کے لیے ہر بات کا جواب دینا بھی ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ کو کوئی شکایت ہو تو مجھے یا زکریا کو بتائیں۔
 

فری

محفلین
نبیل نے کہا:
فری، آپ کو اگر کسی کی کوئی بات اگر نہیں پسند آتی تو آپ صاف کہہ دیا کریں۔ اس کے علاوہ آپ کے لیے ہر بات کا جواب دینا بھی ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ کو کوئی شکایت ہو تو مجھے یا زکریا کو بتائیں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ،۔۔ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں۔۔ لیکن وہ میں نے اسلئے کہا کہ میں نے کچھ پوسٹس دیکھی ،۔ جس کا میرے پاس جواب نہیں تھا،۔ اور نہ میں جواب دے سکتی تھی۔۔۔۔
میں ان میں سے کچھ پوسٹس نیچے دے رہی ہوں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فری، جن پیغامات پر آپ کو شکایت تھی، وہ میں نے ڈیلیٹ کر دیے ہیں اور آپ کی پوسٹ میں بھی میں نے ترمیم کردی ہے۔
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top