kelk سے کسی ویکٹر سافٹ وئیر میں‌منتقلی

خاور بلال

محفلین
السلام علیکم!
اردو محفل میں‌نئی آمد ہے۔ اسی کے ذریعے کلک کی معلومات ملیں تو ڈائون لوڈ کرلیا، شاندار ہے! نستعلیق کے کیا کہنے۔ لیکن اس کو کورل میں‌منتقل کرنا نہیں‌آتا، پی ڈی ایف کے ذریعے فوٹو شاپ میں‌تو آگیا لیکن پی ڈی ایف سے کورل میں امپورٹ نہیں‌کررہا، امید ہے شاکرالقادری بھائی یا کوئی اور ساتھی رہنمائی کریں‌گے۔۔۔۔۔۔۔

منتظر
 

قیصرانی

لائبریرین
kelk سے کسی ویکٹر سافٹ وئیر میں‌منتق

کیا بچے کی مونچھوں کو نستعلیق کی تطویل بھی اسی طرح‌لگائی ہے؟

مذاق برطرف، اچھا لگا کہ یہاں‌سے آپ کو رہنمائی ملی :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تک تو انہیں یہاں سے رہنمائی نہیں ملی۔۔

خاور، میں یہاں صرف اپنا اندازہ بتا رہا ہوں۔ آپ فوٹو شاپ والے امیج کو کورل ٹریس کے ذریعے ویکٹر گرافک میں کنورٹ کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے بھی شاید پہلے امیج کو پہلے بلیک اینڈ وائٹ میں کنورٹ کرنا پڑے گا۔
 

باسم

محفلین
میں نے اردو ویب کے لوگو کو فائر ورکس تک لے جانے کیلیے ایسا کیا کہ
کلک سے پی ڈی ایف میں کنورٹ کیا

پھر پی ڈی ایف فائل کو کھول کر پرنٹ سکرین(prtSc Sys Rq) کے بٹن کو ایک بار دبایا جس سے پوری کمپیوٹر سکرین کی ایک تصویر کھنچ جاتی ہے

اور ایم ایس پینٹ کھول کر اس میں پیسٹ کردیا

اور سیو کرنے کے بعد فائر ورکس میں اسے کھول کر اس کی گت بنائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ براہ راست فوٹو شاپ وغیرہ میں پیسٹ کرسکتے ہیں

شاید ایسے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے
 
Top