Jokamiehenoikeudet یعنی ہر بندے کے فطرت کے استعمال کے حقوق

قیصرانی

لائبریرین
یننی وارتیائینن یعنی Jenni Vartiainen کا ایک بہت عمدہ گانا

جس گانے کے انگریزی بول چاہیئے ہوں تو بتا دیجئے گا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
لاؤرا وؤاوتی لاینئن Laura Vuotilainen کا ایک گانا، مجھے انتہائی پسند ہے یہ گانا کہ اس کے الفاظ بہت عمدہ ہیں تاہم بدقسمتی سے یہ سنگر خاتون انتہائی چھچھوری ہے کیونکہ میں نے اسے دو لائیو کنسرٹس میں دیکھا ہے اور پھر لائیو دیکھنے سے توبہ کر لی ہے۔ اس سنگر نے فن لینڈ کی نمائندگی یورو ویژن میں کی تھی

 

عثمان

محفلین
میرا تو خیال تھا کہ فننش ویڈیوز کافی بولڈ ہونگی۔ لیکن یہ تو کافی سیدھی سادھی ہیں۔ وارننگ کی ضرورت ہی نہ تھی۔ :)
ان تمام گانوں میں مجھے تو سب سے پہلے والی ویڈیو ہی زیادہ پسند آئی۔ اس کی موسیقی کا ٹھہراؤ خوب ہے۔

مقامی آبادی کے ساتھ آپ کا میل جول کیسا ہے ؟ مقامی آبادی اپنے درمیان غیر فننش شہریوں کو کس نظر سے دیکھتی ہے ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بولڈ وڈیوز بھی ہیں۔ لیکن جو گانے مجھے اچھے لگتے ہیں کی وڈیوز عام طور پر بولڈ نہیں ہوتیں۔ ویسے انہی سانگز کو اگر آپ یو ٹیوب پر دیکھیں تو زیادہ بولڈ بھی مل جائیں گی۔

مقامی آبادی کے ساتھ اچھی سلام دعا ہے۔ ساڑھے چھ سال سے زیادہ کے عرصے میں دو بار مجھے کسی نے میری رنگت یا میری قومیت یا میرے مذہب کے حوالے سے نشانہ بنایا ہے۔ ایک بار کروز شپ میں نشے میں انتہائی ٹن لڑکے تھے جنہوں نے بدتمیزی کی کوشش کی تھی لیکن انہیں بحری جہاز کی سکیورٹی نے الگ کر کے بند کر دیا تھا۔ دوسری بار ہسپتال میں ایک بہت بوڑھا بندہ واٹر کولر سے پانی بھرنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا کیونکہ اس پر چائلڈ لاک لگا ہوا تھا۔ میں نے آگے بڑھ کر اسے پانی بھر دیا تو اس نے محض اتنا کہا کہ آج کل اللہ کے نام لیوا ہی دہشت گردی کیوں کر رہے ہیں۔ تاہم یہ سوال دو پہلو رکھتا تھا یعنی محض دکھ بھرا سوال کہ مسلمانوں کو یہ زیب نہیں دیتا، یا پھر اس نے طنز کیا تو میں نے بات کو گول کر دیا کہ اس پر کیا ری ایکٹ کروں

اس کے علاوہ مجھے فننش لوگوں سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں مجھ سے کوئی شکایت۔ البتہ ہمارے پاکستانی اور مسلمان عرب انتہائی عجیب ہیں۔ ایک بار ایک بندے نے ہمارے گروپ کو ای میل کی جسے اس نے حدیث بتایا۔ میں نے جب اس حدیث کا ماخذ پوچھا تو اس نے انتہائی سادے الفاظ میں مجھے "بھونکنے" سے منع کیا تھا۔ حالانکہ وہ حدیث جو تھی اس کا آج تک حوالہ کسی کو نہیں مل سکا۔ مسئلہ اتنا بڑھا کہ قتل کی دھمکی تک وہ لوگ پہنچ گئے تھے۔ پھر مسلمانوں کی اکلوتی مسجد جسے کرایہ نہ ادا کرنے کی بنا پر عمارت خالی کرنی پڑی تھی، کو اگلی عمارت Big Boobs Bar کے ساتھ ملی۔ انتہائی درد مندانہ اپیل کی گئی کہ مسلمانو، اللہ کے گھر کو بچاؤ۔ میں نے پوچھا کہ کتنا ادھار ہے تو پتہ چلا کہ اڑھائی لاکھ یورو سے کچھ زیادہ ہے۔ ساتھ ہی یہ تجویز بھی آئی کہ محض دس مسلمان مل کر پچیس پچیس ہزار یورو دے دیں تو مسجد کا ادھار اتر جائے گا۔ میں نے غلطی سے پوچھ لیا کہ یہ اڑھائی لاکھ یورو کا ادھار کیسے چڑھا تو اس دن کے بعد سے مجھے اس مسجد میں جانے اجازت نہیں۔ فتاوٰی کی تفصیل بتانا ہی فضول ہے کہ کیا کیا دیئے گئے
 

قیصرانی

لائبریرین
مقامی آبادی میں ترک لوگ بہت عرصے سے رہ رہے ہیں۔ اس وجہ سے مقامی آبادی ترک لوگوں سے ذرا دب کر رہتی ہے۔ تاہم اسٹونین اور روسی لوگوں کو زیادہ لفٹ نہیں کراتے۔ امریکی باشندہ تو شاید خدا کا اوتار سمجھا جائے۔ تاہم بحیثیت مجموعی غیر ملکیوں کے بارے کوئی بری رائے نہیں رکھتا۔ شاید یہ فقرہ اس بات کو واضح کر دے

Do not stamp the breed, mark the dog​
 

عثمان

محفلین
فرانس ، جرمنی اور دوسرے یورپی ممالک میں بسنے والے تارکین وطن کے متعلق سنا ہے کہ وہ محض بقدر ضرورت ہی مقامی زبان سیکھتے ہیں۔ مہارت تو دور کی بات ہے بس اتنی سعی کرتے ہیں کہ روزمرہ کے لئے کام چل جائے۔ اکثر تو دہائیاں رہنے کے باوجود زبان اور تہذیب سے واقف نہیں ہوتے یا ہونا نہیں چاہتے۔ میرا ایک دوست سویڈن میں تین برس سے زیر تعلیم ہے۔ انگریزی سے ہی کام چلاتا ہے۔ مقامی زبان شائد یس نو کی حد تک بھی نہیں سیکھی۔
آپ نے محض ساڑھے چھ برس میں اتنا کچھ سیکھ لیا۔ ادب سے لے کر موسیقی اور کلچر تک اتنی شناسائی۔ بہت خوب!
:great:

اگر میں کبھی یورپ کے تفریحی دورے پہ نکلا تو فن لینڈ ضرور آؤں گا۔ آپ میرے گائیڈ ہونگے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
فرانس ، جرمنی اور دوسرے یورپی ممالک میں بسنے والے تارکین وطن کے متعلق سنا ہے کہ وہ محض بقدر ضرورت ہی مقامی زبان سیکھتے ہیں۔ مہارت تو دور کی بات ہے بس اتنی سعی کرتے ہیں کہ روزمرہ کے لئے کام چل جائے۔ اکثر تو دہائیاں رہنے کے باوجود زبان اور تہذیب سے واقف نہیں ہوتے یا ہونا نہیں چاہتے۔ میرا ایک دوست سویڈن میں تین برس سے زیر تعلیم ہے۔ انگریزی سے ہی کام چلاتا ہے۔ مقامی زبان شائد یس نو کی حد تک بھی نہیں سیکھی۔
آپ نے محض ساڑھے چھ برس میں اتنا کچھ سیکھ لیا۔ ادب سے لے کر موسیقی اور کلچر تک اتنی شناسائی۔ بہت خوب!
:great:

اگر میں کبھی یورپ کے تفریحی دورے پہ نکلا تو فن لینڈ ضرور آؤں گا۔ آپ میرے گائیڈ ہونگے۔ :)
زبان کے بغیر تو آپ دوسرے ملک میں ہمیشہ اجنبی ہی رہیں گے۔ یوں سمجھیں کہ کسی ملک میں پہلا قدم ہونا ہی زبان چاہیئے۔ آپ کی بات درست ہے کہ اکثر تارکین وطن مقامی زبان اور ثقافت سے آگاہ ہونا ہی نہیں چاہتے حالانکہ جب رہنا اور اٹھنا بیٹھنا انہی لوگوں میں ہے تو اتنا تو ہو کہ عام بول چال تو لازمی ہو سکے

موسٹ ویلکم، جب بھی پروگرام بنے تو لازمی بتائیے گا۔ فن لینڈ اتنا زیادہ بڑا ملک نہیں اس لئے آسانی سے چند دن میں اہم اہم جگہیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ گائیڈ تو کافی مشکل ہے لیکن جتنا ہو سکا ساتھ دوں گا :)
 

عزیزامین

محفلین
یہاں فینس لوگوں اور کلچر پر بات چل رہی ہے ایک اچھا موضوع ہے پر مجھے زیادہ خوشی اور فخر ہوتا اگر مسلم ممالک کے لوگوں پر اور ان کے کلچر پر یا پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں اور کلچر پر کسی دھاگے پر بات ہوتی؟
 
Top