Jokamiehenoikeudet یعنی ہر بندے کے فطرت کے استعمال کے حقوق

قیصرانی

لائبریرین
یہاں فینس لوگوں اور کلچر پر بات چل رہی ہے ایک اچھا موضوع ہے پر مجھے زیادہ خوشی اور فخر ہوتا اگر مسلم ممالک کے لوگوں پر اور ان کے کلچر پر یا پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں اور کلچر پر کسی دھاگے پر بات ہوتی؟
مجھے بھی بہت خوشی اور فخر محسوس ہوتا کہ آپ یہاں پیغام لکھنے کے بعد اس طرح کا ایک دھاگہ کھول بھی دیتے۔ اس طرح ہم دونوں خوش ہوجاتے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اب کیا کہہ سکتا ہوں۔ دونوں دھاگوں کو بنانے کے بعد آپ نے ہاتھ کھڑے کر لئے کہ جی اب آگے آپ بڑھائیں۔ بھائی جی خود بھی تھوڑا سا لکھیں گے تو دوسرے بھی لکھیں گے نا
 

قیصرانی

لائبریرین
میں تو ہر ممکن جگہ تعاون کے لئے تیار ہوتا ہوں لیکن جب سارا بوجھ مجھ پر ڈال دیا جائے تو پھر ظاہر ہے کہ مجھے اور بھی کئی کام یاد آجائیں گے نا جو زیادہ ضروری ہوں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں، ایک بندہ پاکستان کے صوبوں کے دھاگے پر آتا ہے۔ یہ دھاگہ آپ نے کھولا ہے۔ اسے آتے ہی دکھائی دیتا ہے کہ آپ نے اپنے صوبے کا تعارف کرانے کی ذمہ داری دوسرے پر ڈال دی ہے۔ تیسرے بندے کو آپ بتا رہے ہیں کہ اپنے شہر کا تعارف کرانا ان کا فرض ہے۔ آپ کے اپنے شہر کا تعارف تو گم ہی ہے۔ وہ کوئی اچھا تائثر تو نہیں لے گا نا اس دھاگے سے۔ وہ سوچے گا کہ یہاں کیا وقت ضائع کرنا۔ چلو کہیں اور چلو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
چلو پھر ٹیم بنا تے ہیں؟
ٹیم تب تک بنانا بے کار ہے جب تک آپ پہلے سے اچھی مثال نہیں پیش کرتے۔ پہلے آپ ان دھاگوں پر اپنے شہر، اپنے صوبے اور اپنے ملک کا تفصیلی تعارف نہیں دیں گے تو دوسرے ٹیم ممبران کیوں یہ کام کریں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے آپ سینئر ممبران کی رہنمائی کی ضرورت بھی تو ہے نا؟
رہنمائی کے لئے آپ الگ سے ایک گفتگو شروع کر دیں تاکہ ہم دوسرے دھاگوں کے تسلسل کو خراب نہ کریں :) اس گفتگو میں آپ مجھے، شمشاد بھائی، ابن بھیا اور دو تین دیگر اراکین کو شامل کر لیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
فن لینڈ میں عام طور پر لوگ بہت محتاط ہو کر گاڑی چلاتے ہیں۔ لیکن آج موسم ہیلسنکی کی طرف بہت ہی خراب ہے۔ ایک وڈیو نیٹ سے ملی ہے آج کی، دیکھ لیں

واضح رہے کہ اتنا خراب موسم میں نے چھ سالوں میں کبھی نہیں دیکھا کہ بار بار ٹی وی اور ریڈیو پر اعلان کیا جا رہا تھا کہ آہستگی اور احتیاط سے گاڑی چلائیں
 

عثمان

محفلین
سنا ہے کہ آجکل یورپ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ کئی جگہ تو ریکارڈ پہ ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔
قیصرانی ، آپ نے کم سے کم درجہ حرارت کتنا دیکھ رکھا ہے ؟
میں ٹورانٹو میں تقریبا منفی چوبیس اور سرد ہوا کے ساتھ منفی سینتیس تک دیکھ چکا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
براہ راست جو میں نے میٹر پر دیکھا تھا وہ منفی 33 اعشاریہ کچھ تھا لیکن ہوا کے ساتھ شاید منفی پچاس ہو، یعنی ریئل فیل منفی پچاس ہوگی۔ تاہم کل رات Kuusamo میں درجہ حرارت منفی 40 اعشاریہ 3 تھا۔ ویسے فن لینڈ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 51 اعشاریہ 5 تھا جو 1999 میں ریکارڈ ہوا۔ کل رات یہاں کا درجہ حرارت جہاں میں رہتا ہوں، منفی 33 تک گیا تھا۔ آج رات پھر سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ ویسے ابھی منفی 25 ہوگا

یورپ واقعی بہت بری طرح سردی کی لپیٹ میں ہے۔ فن لینڈ میں موسم اگر اتنا سرد بھی ہو جائے تو بھی زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ شمالی یورپ میں ہونے کی وجہ سے یہاں کا نظام اور لوگ، دونوں ہی انتہائی سردی کے عادی ہوتے ہیں یا ہو جاتے ہیں
 
Top