شمشاد
لائبریرین
ICE
اس آئس کا مطلب برف نہیں بلکہ یہ In Case of Emergency کا مخفف ہے۔
آج کل ہر کسی کے پاس موبائیل فون تو ضرور ہے اور اس میں بہت سے دوست احباب کے فون نمبر بھی محفوظ ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے اس میں کوئی ایسا نمبر بھی محفوظ کیا ہوا ہے جس پر آپ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی حالت میں اطلاع دی جا سکے؟
اگر آپ نے کوئی ایسا نمبر محفوظ کیا بھی ہوا ہے تو کسی کو کیا معلوم کہ وہ کون سا ہے؟
آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں۔ ICE بہت ضروری ہے اور یہ بین الاقوامی طور پر مانا جا رہا ہے۔
مثال کے طور پر کوئی آدمی اکیلا جا رہا ہے اور اسے کوئی حادثہ پیش آ جاتا ہے۔ اس کے پاس موبائیل فون تو ہے لیکن وہ اسے استعمال کرنے کی حالت میں نہیں ہے، یا بےہوش ہے، اس صورت میں کوئی بھی اس کی مدد کرنے والا پہنچتا ہے، اس کے موبائیل فون پر محتلف نمبر دیکھتا ہے لیکن فیصلہ نہیں کر پاتا کہ کس کو اطلاع دی جائے۔
ایسی صورت میں ICE نمبر اگر موبائیل فون میں محفوظ ہے تو وہ فوراً اس نمبر پر اطلاع دے سکتا ہے۔
دعا ہے اللہ آپ سبکو اپنی حفاظت میں رکھے لیکن پھر بھی حفاظتی تدبیر کے طور پر آپ کو اپنے موبائیل فون میں ICE نمبر ضرور محفوظ کرنا چاہیے۔
ایک سے زیادہ نمبر ہونے کی صورت میں آپ ICE-1, ICE-2, ICE-3 الخ محفوظ کر سکتے ہیں۔