How Musharraf came to Power

مہوش علی

لائبریرین
کیا مشرف صاحب نے طیارے میں بیٹھ کر مارشل لاء لگانے کا پلان بنایا ہوا تھا؟

ہزار بہانے بنائے جاتے ہیں، ہزاروں عذر پیش کیے جاتے ہیں، مگر کچھ سچ ایسے ہیں جنہیں چھپائے چھپایا نہیں جاتا اور مسخ کرنے کی جتنی کوششیں کر لی جائیں انہیں مسخ نہیں کیا جا سکتا۔

 

مہوش علی

لائبریرین
موجودہ صورتحال میں چور نواز کا قاضی گرہ کٹ افتخار حسین ہے۔
باقی بہاولپور سے بھاگے بھاگے آنا، اپنے پسند کے فوجی ٹٹوؤں کو کھڑے کھڑے جنرل کے بیج لگانا، ۔۔۔ یہ سب کیا نشانیاں تھیں کہ مشرف صاحب طیارے میں بیٹھ کر حکومت اغوا کرنے کا پروگرام بنا رہے تھے؟ اگر دلائل کو رد کرنے کا نام چور اور گرہ کٹ ہے تو یہ بدقسمتی کی بات ہے، ورنہ دلائل کا جواب صرف دلیل ہی ہوتی ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
ہمایوں‌گوہر کی بات کا اس وجہ سے یقین نہیں کیا جاسکتا کہ وہ مشرف کا دوست ہے۔ ظاہر ہے دوست دوست کی حمایت کرے گا۔
 

زیک

مسافر
آپ میں سے کچھ لوگ شاید 1999 میں بہت چھوٹے تھے مگر ان دنوں میں یہ بات واضح تھی کہ نواز شریف اور پرویز مشرف کی آپس میں tussle شروع ہو چکی ہے اور فوج نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
مہوش بہن ،
آداب و سلامِ مسنون،عیدِ قرباں کی مبارکباد ،
۔۔۔ لگتا ہے آپ نیوز سے اپڈیٹ نہیں،، ورنہ یہ تو مہینوں پرانی بات ہے کہ ۔متحدہ قومی موومنٹ ( مع اراکین اسمبلی ) مشرف اور اس کی باقیات کے معاملے میں ’’ یو ٹرن ‘‘ لے چکی ہے ، آپ بھی قبلہ درست کرلیجے، کب تک یہ گھسا ہوا راگ سنائیں گی، خدا کے لیے ، اب جان چھوڑ دیجے ، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں کہیں ایسا نہ کہ اختتمامی جملے میں ’’ بروٹس یو ٹو !!! ‘‘ لکھنا نہ پڑ جائے ، انا ایک حد تک ہی اچھی لگتی ہے ، اور آپ پر انا سجتی بھی ہے ، یہی ہمارا مان بھی ہے ، ۔۔ لیکن آپ جھوٹی انا کے ساتھ کب تک چل سکیں گی۔۔ ایک شعر کی صورت زندگی ، شکست و ریخت کے سبھی پہلو دکھا دیتی ہے۔
انا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن +***+ پھر اس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے
سو میں امید رکھتا ہوں کہ کوئی تعمیری کام کیجے ، آپ ایسی ہستیاں ہمیں کم ہی نصیب ہوتی ہیں، ۔۔ ما لک و مولیٰ سلامتی نصیب فرمائے ۔۔ آمین
 
مہوش ،

میں بھی آپ سے یہی کہوں گا کہ اگر تعصب اور انا سے آپ جان نہیں چھڑا سکتی اور مشرف خبط بھی ہمہ وقت سوار رہتا ہے تو کم از کم خاموش ہی ہو جایا کریں۔

اللہ نے اچھی خاصی صلاحیتیوں اور علم سے نوازا ہے آپ کو ، اللہ کا شکر ادا کیا کریں اور اپنی صلاحیتیں اور طاقتیں تعمیری کاموں میں صرف کریں۔

حضرت امام حسین نے اپنی آل اولاد ظالم اور جابر حکمران یزید کی بیعت سے انکار پر اسلام پر قربان کر دی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مسلمانوں کے لیے اصول واضح کر دیا کہ

ظلم کے سامنے گردن کٹ تو سکتی ہے جھک نہیں سکتی
 

مغزل

محفلین
محب بھائی ،
کسے سمجھا رہے ہیں آپ سمجھانے سے کیا ہوگا
بجز صحرا نووردی اور دیوانے سے کیا ہوگا
 
م م مغل یار سمجھانا فرض ہے اور سمجھاتے رہنا چاہیے کیونکہ آپ نہیں کہہ سکتے کب کوئی سمجھ جائے دوسرا اگر کوئی غلط بات کو تواتر سے کر سکتا ہے تو آپ صحیح بات کیوں نہیں کر سکتے تواتر سے۔
 
مشرف مخالفین

میں بھی آپ سے یہی کہوں گا کہ اگر تعصب اور انا سے آپ جان نہیں چھڑا سکتی اور مشرف مخالف خبط بھی ہمہ وقت سوار رہتا ہے تو کم از کم خاموش ہی ہو جایا کریں۔
 
فرحان کم از کم تذکیر و تانیث کا ہی خیال کر لیتے ویسے تمہارا بھی قصور نہیں مشرف فوبیا ہی ایسا ہے کہ بندے کو کسی جوگا چھوڑتا نہیں ;)

مقام شکر ہے کہ مشرف کے حامی اب مشرف مخالفین کی تقلید میں انہی کے الفاظ لفظ بہ لفظ نقل کر رہے ہیں

یہ سب تمہارا کرم ہے آقا ہے کہ ;)
 

آفت

محفلین
آرمی چیف کو ہٹانا یا نیا آرمی چیف مقرر کرنا وزیر اعظم کا آئینی اختیار تھا جو نواز شریف نے استمعال کیا ۔ یہ الگ بحث ہے کہ انہوں نے اچھا کیا یا غلط ۔ اگر غلط کیا تھا تو عدالت موجود تھی وہاں جا سکتے تھے ۔ آرمی چیف کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بھی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دے ۔ اگر قانون کی بات کرتے ہیں تو پھر اس بات کو تسلیم کرنا ہو گا ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم قانون کو مانتے نہیں،سنا تو یہ تھا کہ طاقت ور اور پیسے والے کے لیے قانون کچھ حثیت نہیں رکھتا پر یہاں تو تعصب کرنے والوں کے لیے بھی قانون کی کوئی حثیت نہیں ۔
 
Top