تعارف Hello

ارم بیٹا سلام مسنون!

محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ اودو ٹائپ کرنے کے لئے اس پیغام کے نیچے موجود سبز خانے میں کچھ بھی ٹائپ کرنے کی کوشش کریں۔ ان شاء اللہ سب کچھ از خود سمجھ میں آ جائے گا۔ اور ہاں اتنا اشارہ دے دیتا ہوں کہ یہاں فونیٹک کی بورڈ‌لے آؤٹ مستعمل ہے۔ مزید مسئلہ ہے تو بتائیں، ہم آپ کو اس کا باقاعدہ ٹیوٹوریل فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اگر نیچے کا خانہ سبز کے بجائے سفید ہے تو آپ کے براؤزر میں جاوا اسکرپٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔ اسے فعال کر لیں۔
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید !
بڑا آسان ہے ارم ، اے پریس کرنے سے (ا) بی پریس کرنے سے (ب) ۔۔۔۔ اگر آپ اردو اچھی طرح جانتی ہیں تو میسیج باکس میں تمام کییز دبائیں الفاظ ظاہر ہوتے جائیں گے ۔۔ تاہم کوئی آسان اور درست طریقہ کوئی ماہر ہی بتا سکیں گے ۔۔
وسلام
 
بہت خوب بیٹا۔

Shift + N سے نون غنہ لکھیئے۔ اور اگر اردو لکھتے ہوئے درمیان میں انگلش لکھنے کی ضرورت محسوس ہو تو Ctrl + Space دبا کر اردو اور انگلش میں سوئچنگ کر سکتی ہیں۔ ایسا کرنے پر بیک گراؤنڈ کا رنگ بھی تبدیل ہوگا جس سے آپ کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آپ انگلش موڈ مین ہیں یا اردو۔
 
welcome_mat.jpg


اردو محفل پر خوش آمدید ارم۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا اور یادگار گزرے گا۔ کسی قسم کی مشکل میں بلاجھجک پوچھ سکتی ہیں۔
 
شکریہ ، ایسے ہی لکھنا تہھا نا

جی ہاں۔۔۔ بالکل۔۔۔ میں پہلے کہنے ہی والا تھا لیکن سوچا کہ ابھی آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا۔ :) اتنا مشکل نہیں ہے اردو لکھنا۔۔۔ ایک آدھ دن میں ہی آپ پرفیکٹ ہوجائیں گی۔ ان شاء اللہ
 

فہیم

لائبریرین
خوش آمدید ارم
امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔

ایک ارم میرے اسکول کے زمانے میں میری کلاس فیلو بھی تھی۔
کہیں آپ وہی تو نہیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
ارم اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ تو چند مراسلات کے بعد ہی اچھی اردو لکھنے لگ گئی ہیں۔
 
Top