Fiber Optics Technology For Internet!

arifkarim

معطل
اگلی جینریشن کا براڈ بینڈ نیٹورک مارکیٹ میں آچکا ہے۔ جی ہاں اب تانبے کی تاروں کی بجائے روشنی کی تاروں کے ذریعہ مستقبل کی کمیونیکیشن ہو گی۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ سگنل کی کوالٹی لمبے فاصلوں میں بھی بہت کم اثر انداز ہوتی ہے نیز ڈاؤنلوڈ اور اپلوڈ کی اسپیڈ میں بھی ایک جتنی ہوتی ہے!!!!
ہمارے ہاں امسال ایک نارویجن الیکٹریکل اینڈ کمیو نیکیشن کمپنی EB نے ہائی اسپیڈ براڈبینڈ Internett 1000/1000 Mbit/s کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ جو کہ اس وقت ناروے میں تیزترین کنکشن ہے، عام کمپنیز یا گھریلو صارفین کیلئے!
فائبر آپٹکس ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیوز دیکھیں:

اسپیڈ ٹیسٹ:

سوچ رہا ہوں اسکو اب لگا ہی لیا جائے :)
 

محمدصابر

محفلین
یہاں پاکستان میں فائبر آپٹک بچھی ہوئی ہے۔ لیکن ریموٹ ایکسینچجز یو پی ایس پر چلتی ہیں جن کا بیک اپ تقریبا تین گھنٹے ہے اگر اس علاقے کی بجلی تین گھنٹے سے زیادہ جائے تو سمجھو سارے فون خاموش۔ اس لئے یہاں یہ مقبول نہیں ہو پا رہی۔
 

زیک

مسافر
ہمارے گھر تک فون کا کنکشن فائبر ہی کے ذریعہ آ رہا ہے مگر ابھی فون کمپنی تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ٹی‌وی کنکشن فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب۔ امریکہ ، جاپان اور یورپ یقیناً اس ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہیں۔۔۔
 
Top