سبق f-strings

f-strings
پائتھون 3.6 میں ایف سٹرنگ f-strings کو متعارف کروایا گیا اور یہ سٹرنگ فارمیٹ کرنے کے حوالے سے سب سے آسان طریقہ ہے۔ کسی بھی سٹرنگ سے پہلے ایف لگا کر اسے ایف سٹرنگ بنایا جا سکتا ہے ، یہ بالکل خام سٹرنگ (raw strings) کی طرح کام کرتا ہے جس میں سٹرنگ سے پہلے r کا حرف لگایا جاتا ہے۔

ایف کا حرف فارمیٹ ظاہر کرتا ہے کہ یہ سٹرنگ کو فارمیٹ کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔ پائتھون میں گوفارمیٹ کے کئی طریقے موجود ہیں تو یہ نیا اسلوب کیوں۔ بظاہر یہ زین آف پائتھون کی خلاف ورزی بھی ہے جس کے مطابق کسی بھی چیز کو کرنے کا ایک ہی واضح طریقہ ہونا چاہیے۔ مگر زین آف پائتھون ہی کا ایک اور قاعدہ ہے

سادہ پیچیدہ سے بہتر ہے
اور عملیت پسندی بہتر ہے خالص پن سے

ایف سٹرنگز سب سے سادہ اور عملی طریقہ ہے سٹرنگ کو فارمیٹ کرنے کا۔

PHP:
>>> fname="Eric"
>>> lname="Idle"
>>> age=74
>>> profession="comedian"

>>> print(f'His name is {fname} and he is is {age} years old.')
'His name is Eric and he is is 74 years old'

پرانے فارمیٹ طریقے اور نئے ایف سٹرنگ فارمیٹ کو مندرجہ ذیل مثال میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں پہلے پرانے طریقہ کار سے سٹرنگ کو فارمیٹ کیا گیا ہے اور پھر نئے f-strings طریقے سے۔

Format method
PHP:
print("Hello, {fname} {lname}. You are {age}. You are a {profession}".format(fname=fname,lname=lname,age=age,profession=profession))

ایف سٹرنگ مثال جس میں ویری ایبل کا نام بریکٹس میں لکحھنا اور نتیجے میں جو سٹرنگ پرنٹ ہو گی اس میں ویری ایبل کی جگہ اس کی ویلیو موجود ہوگی۔
PHP:
>>> print(f"Hello, {fname} {lname}. You are {age}. You are a {profession}")
Hello, Eric Idle. You are 74. You are a comedian
 
Top