Diploma of Associate Engineer

طالوت

محفلین
بات ہوہی کیا رہی ہے جو موضوع سے ہٹے۔
اپ لوگوں نے تو میری مخالفت کا موضوع پکڑلیا ہے اور اس سے ہٹتے ہی نہیں۔

اعلٰی حضرت ، بات "ڈی اے ای" سے متعلق ہو رہی ہے ، اگر آپ اس بارے میں کچھ بیان کریں تو شاید کسی طالب علم کا بھلا ہو جائے ۔۔۔
وسلام
 
بیٹا بتا تو رہا ہوں کہ جی ٹی سی سے ڈی اے ای کرنا کا ارادہ ٹھیک نہیں‌کیونکہ وہاں جمیعت بہت دھشت گردی کرتی ہے ۔میں‌نے وہاں تین سال گزارے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی ان کی ہر تان دو ہی باتوں پر ٹوٹتی ہے، ایک دہشت گردی اور ایک پنجاب۔

آپ کوشش کر کے کسی اور طریقے سے وہاں کی معلومات حاصل کر لیں۔
 
ہر ذریعہ اپنالو ۔ معلوم یہی پڑے گا کہ جمیت جی سی ٹی میں دھشت گردی کرتی ہے۔
پنجابی ایس اے کی دھشت گردی تو سندھ میڈیکل کالج میں‌زیادہ ہے جہاں ان کا ٹکراو اکثر جمعیت کی دھشت گردی سے بھی ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو بھائی جی کوئی ایسی جگہ بتا دو جہاں سوائے پی پی کے اور کسی کی دہشت گردی نہ ہو۔
 
پنجابی ایس اے سندھ میڈیکل کالج میں دھشت گردی کرتی ہے کئی بندے مار چکی ہے
جمعیت جی سی ٹی سمیت کئی اداروں میں بندے مار چکی ہے۔ میری معلومات یہیں تک ہے۔ پی ایس ایف اور جئے سندھ اندرون سندھ دھشت گردی کرتی ہیں جبکہ اردو یونی ورسٹی سمیت کراچی کے کالجز میں یہ کام اے پی ایم ایس او کرتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو مستقل قومی مصیبت ہی باقی بچتی ہے جس نے کہیں بھی دہشت گردی نہیں کی، تو ان کے کسی ادارے میں داخلہ لے لینا چاہیے۔
 

طالوت

محفلین
ہمت صاحب ، میں کراچی کے بہت سے تعلیمی ادراوں سے بڑی اچھی طرح واقف ہوں بلکہ آپ سے کہیں زیادہ ، خصوصا جنوبی و وسطی کراچی کے اداروں سے ، مگر یہاں بات صرف طالبوں کے لیے ہو رہی ہے ، آپ یہ بین سیاست میں بجا سکتے ہیں ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ان کو پاکستان سے نکلے ہوئے دس بارہ سال ہو گئے ہیں، انہیں کیا معلوم کہ اتنے عرصے میں پلوں کے نیچے سے کتنا زیادہ پانی بہہ گیا ہے۔ ان کی معلومات کا انحصار میڈیا یا پھر سنی سنائی باتوں پر ہو گا۔ آنکھوں دیکھی تو نہیں کہا جا سکتا۔
 
Top