cmd اور کنٹرول دو

الف نظامی

لائبریرین
cmd.exe کو چلائیں
ctrl+2 لکھ کر اینٹر دبائیں۔
More? لکھا ہوا نظر آئے گا
دوبارہ ctrl+2 لکھیں
cmd.exe بند ہوجائے گی۔
cmdsz9.jpg


کوئی بتائے گا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟​
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس تو وہ پہلی بار سی ٹی آر ایل جمع دو لکھنے پر بیڈ کمانڈ آر فائل نیم دے رہا ہے اور دوبارہ کمانڈ پرامپٹ پر آجاتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو کام کر رہا ہے۔ لیکن محض کنٹرول 2 نہیں، پھر اینٹر بھی کرنا پڑے گا دونوں بار۔
منصور کے پاس تو وسٹا ہے نا شاید؟ اس میں شاید نہ ہوتا ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس اس وقت اس پی سی پر ونڈوز ایکس پی ہے۔ اس پر میں‌ نے کنٹرول دو اور اینٹر کا بٹن ایک ساتھ بھی دبا کر دیکھا ہے۔ کنٹرول کے ساتھ دو کا بٹن دبا کر اسے چھوڑ کر پھر اینٹر کر کے بھی دیکھا ہے۔ میرے پاس نہیں ہو رہا۔ میرے پاس ویسے میڈیا سینٹر ایڈیشن ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ کمانڈ dir کا نتیجہ ایک مسل میں بھیج دیتا ہے۔
dir >outputofdir.txt
اب اسی کا ایک بگ دیکھیں ، کمانڈ پرامپٹ پر یہ لکھیں
nocommand>createthisfile.exe
موجودہ فولڈر میں createthisfile.exe مسل بن چکی ہوگی ، حالانکہ nocommand کوئی کمانڈ نہیں ہے۔
 
Top