Cia کی مہارت!

arifkarim

معطل
دنیا کی سب سے طاقت ور بلیک بجٹ خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ۶۲ سالہ تاریخ اسکے ہنر مند ایجنٹس، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیار، اور باوقار پالیسی میکرز کی یادوں سے بھرپور ہے۔ پھر یا ڈرگ اسمگلنگ کا الزام ہو یا بے گناہوں پر غلطی سے ڈرون حملوں کا انکشاف۔ یہ تنظیم ہر معاملہ میں بری از زمہ اور آزاد ہے!
کئی سال قبل سی آئی اے اور پیرو کی ائیر فورس نے باہم روابط کے ذریعہ ڈرگ اسمگلرز کو ٹھکانہ لگانے کیلئے جدید ہتھیار فراہم کئے۔ جنہوں نے مہارت کیساتھ کئی بے گناہ جہاز گرا ڈالے۔ البتہ شور شرابہ تب پڑا جب ایک امریکی تبلیغی فیملی کا جہاز اسی غلط فہمی کی بنیاد پر گرا دیا گیا۔
اس واقعہ کے شدید رد عمل کے طور پر کانگریس اور وائٹ ہاؤس نے رپورٹ طلب کی اور سالوں کی بیروکریسی (دھکم پیل) کے بعد آخر کار پورے واقعہ کا ویڈیو اور آڈیو لوگ منظر عام پر ہی گیا:
ویڈیو بلا تبصرہ ہے اور ظفری بھائی کی خواہش پر پیش کی جارہی ہے! :)
 
فاتح

لائبریرین
دو معصوم امریکی۔۔۔ صرف دو (2)۔۔۔
اپنے صرف دو بے گناہ مرے تو اتنا شور شرابا کر رہا ہے یہ میڈیا۔۔۔ دو لاکھ سے زائد بے گناہوں کے قتل پر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔۔۔
 
arifkarim

معطل
دو معصوم امریکی۔۔۔ صرف دو (2)۔۔۔
اپنے صرف دو بے گناہ مرے تو اتنا شور شرابا کر رہا ہے یہ میڈیا۔۔۔ دو لاکھ سے زائد بے گناہوں کے قتل پر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔۔۔

جی ہاں، جسکے خلاف پراپیگنڈا کرنا ہو۔ اگر وہ مر بھی جائے تب بھی انکی جوں تک نہیں رینگتی۔ اور جن کے حق میں‌کرنا ہو، انکے کان پر جوں بھی رینگ جائے تو دنیا بھر کے میڈیا میں خبروں کی بھرمار ہو جاتی ہے! :)
 
دو معصوم امریکی۔۔۔ صرف دو (2)۔۔۔
اپنے صرف دو بے گناہ مرے تو اتنا شور شرابا کر رہا ہے یہ میڈیا۔۔۔ دو لاکھ سے زائد بے گناہوں کے قتل پر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔۔۔
کون کہتا ہے جمہوریت میں سر گنے جاتے ہیں تولے نہیں جاتے۔لاکھوں کے مقابلہ میں دو عدد وزن ہی تو بتا رہے ہیں۔
 
Top