blogspot یا wordpress

فرید احمد

محفلین
عرض کہ بلاگ کیے لیے blogspot یا wordpress میں سے کون بہتر ؟
نیز بلاگ کی طرح سہولت مہیا کرنے والا ( فامیٹنگ ، سیٹنگ، ٹایپینگ وغیرہ کی ) کوئی سافٹویر ہے ، جسے آدمی اپنی ذاتی ویب سائٹ کے لیے استعمال کر سکے ؟
سنا ہے کہ ورڈ پریس کا ہے ، وہ کہاں ہے ، اور اس کو سیٹ کس طرح کیا جائے ؟
 
الف عین

لائبریرین
ایک آسان ترکیب تو یہ ہے کہ فلاک براؤزر انسٹال کر لیں۔ یہ فائر فاکس کا کلون بھی ہے (اور بہترین براؤزر) اور اس میں بلاگ ایڈیٹر بھی شامل ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
فرید احمد نے کہا:
عرض کہ بلاگ کیے لیے blogspot یا wordpress میں سے کون بہتر ؟
نیز بلاگ کی طرح سہولت مہیا کرنے والا ( فامیٹنگ ، سیٹنگ، ٹایپینگ وغیرہ کی ) کوئی سافٹویر ہے ، جسے آدمی اپنی ذاتی ویب سائٹ کے لیے استعمال کر سکے ؟
سنا ہے کہ ورڈ پریس کا ہے ، وہ کہاں ہے ، اور اس کو سیٹ کس طرح کیا جائے ؟

فرید، آپ کا اندازہ درست ہے۔ ورڈ پریس بہتر ہے اور آپ کی اپنی سائٹ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ یہاں سے آپ لاد سکتے ہو
http://wordpress.org/

آپ کی سائٹ پر PHP اور mySQL کا ہونا ضروری ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
جیس۔ تم یا کوئ اور ورڈ پریس بطور سافٹ وئر استعمال کرنے کی ترکیب کا ٹیوٹوریل لکھیں تو بہتر ہے۔ میں نے بھی اسے سافٹ وئر سمجھ کرڈاؤن لوڈ کیا لیکن پھر سمجھ میں نہیں آیا کہ اس کی ترکیب استعمال کیا ہے۔ اب تم نے کچھ ویب سائٹ کے بارے میں لکھا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ یہ بھی کوئ سی ایم ایس ہے جسے اپنے سرور پر انسٹال کرنا ہوگا شاید۔ میں ان سب سے ناواقف ہوں، اور شاید بہت سے میری طرح ہوں گے۔
 
جیسبادی

محفلین
اعجاز، آپ نے درست کہا۔ یہ CMS ہے۔ نصب کے لیے اس
LAMP=Linux+Apache+mySQL+PHP
چاہیے (ونڈوز پر بھی ہو سکتا ہے)۔ آپ اپنے لینکس ڈبے پر آسانی سے نصب کر سکتے ہو۔ ہدایات ورڈپریس کی سائٹ پر موجود ہیں۔
(استعمال کے لیے ویب سائٹ کا ہونا ضروری نہیں۔ میں نے اپنے لنکس کمپوٹر پر نصب کر رکھا ہے)
 
Top