2012 میں قارئین کی بھیجی گئی بہترین تصاویر

دو ہزار بارہ کے دوران دنیا بھر سے قارئین نے بی بی سی کو ہزاروں تصاویر بھیجیں۔ یہاں پر ان میں سے منتخب کردہ بہترین تصاویر دی جا رہی ہیں۔ اس گیلری کا آغاز پارول سینی کی تصویر سے ہو رہا ہے جو انہوں نے دبئی کے وائلڈ وادی واٹر پارک میں کھینچی تھی

121221110142_parul_saini_ugc.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
برطانوی شہری ڈگلس میکریتھ نے اپنے معمر والد کے ہمراہ امریکی ریاست ایریزونا میں سکائی ڈائیونگ کی تصویر بھیجی۔ ڈگلس کے مطابق ان کے والد کو یہ کھیل سیکھنے کے لیے امریکہ جانا پڑا کیونکہ معمر ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں انہیں سکائی ڈائیونگ سیکھنے کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

121221110125_douglas_mcilwraith_ugc.jpg
 
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جیک ہینریق نے وینکوور کے ساحل کے قریب اپنے انکل کی یہ تصویر بھیجی۔ ان کے مطابق صبح سویرے کی کم روشنی میں ہلتی ہوئی کشتی میں کیمرہ سنبھالنا ایک مشکل عمل تھا

121221110135_jack_henriques_ugc.jpg
 
یہ تصویر بھارت کے شہر کلکتہ سے ابھیروپ گھوش نے بھیجی اور ان کے بقول اس ایک فریم میں ماضی اور مستقبل دونوں قید ہو گئے ہیں

121221110123_abhiroop_gjosh_dastidar_ugc.jpg
 
Top