1950 سے اب تک صرف امریکہ میں کیتھولک پادریوں کی 15,000 افراد سے جنسی زیادتی

پردیسی

محفلین
نئے پوپ کے چناؤ سے قبل پادریوں کی جنسی زیادتیوں کے معاملے نے زور پکڑ لیا ۔۔۔۔۔۔۔
پوپ بینیڈکٹ نے آٹھ سال تک پوپ رہنے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
ویٹیکن سٹی ‘(اردو ویب نیوز) رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کے چناؤ سے قبل پادریوں کی جنسی زیادتیوں کے معاملے نے زور پکڑ لیا ہے صرف امریکہ میں 15,000 افراد سے جنسی زیادتی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والے پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کی جگہ لینے کے لیے اب تک کوئی واضح امیدوار سامنے نہیں آیا ہے۔پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے تقریبا آٹھ سال تک پوپ رہنے کے بعد گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ ۔ اگلے پوپ کے لیے اپنے ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ، ایک مسئلہ جس پر بات چیت ہوگی وہ پادریوں کی جنسی زیادتیوں کا تنازع ہے ۔ ان زیادتیوں کا شکار ہونے والے بعض لوگوں نے کہا ہے کہ چرچ نے اس معاملے میں اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کی کوشش کی ہے اور انہیں یقین نہیں کہ اگلے پوپ کوئی بڑی تبدیلیاں لائیں گے۔وائس آف امریکہ کے نامہ نگار جیروم سوکولووسکائی زیادتی کا شکار ہونے والی ایک امریکی خاتون بیکی ایانی سے ملے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی عمر آٹھ یا نو برس کی تھی جب ان کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔مکمل خبر پڑھیں
 
فلک شیر

محفلین
عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کی جانب سے جائز انسانی خواہشات کی تحدید اُسے اِس رسوائی کے گڑھے تک لے آئی ہے.........اللہ تعالیٰ نے کلام مجید میں اسی لیے فرمایا ہے کہ ہم نے اِن پر (عیسائیوں پر) رہبانیت فرض نہ کی تھی، لیکن انہوں نے اپنے لیےایک راستہ چن لیا اور پھر اُس کا حق ادا نہ کر سکے..........
 
پردیسی

محفلین
پردیسی بھائی ، خبر کے مآخذ کا اصل ربط بھی پیش کر دیجئے تا کہ قواعدی تقاضا پورا ہو سکے۔
کیا آپ نے خبر پوری پڑھی ؟
ہممم۔۔۔یہ نہیں بتایا جاسکتا۔۔۔اگرآپ اپنے فورم کے قواعد و ظوابط کے مطابق اس خبر کو ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا
 
arifkarim

معطل
جنسی زیادتی ایک لعنت ہے۔ صرف تنگ نظر اور بند معاشروں میں یہ لعنت پھل پھول سکتی ہے۔
 
پردیسی

محفلین
پردیسی بھائی ، خبر کے مآخذ کا اصل ربط بھی پیش کر دیجئے تا کہ قواعدی تقاضا پورا ہو سکے۔
محترم ہم نے کل خبر بریک کی تھی ۔۔۔بی بی سی نے آج اس کے بارے میں لکھا ہے۔۔
بی بی سی کو اس لئے لوگ اہمیت دیتے ہیں کہ وہ باہر کے ہیں۔۔۔اور ہم لوگوں کو لوگ اس لئے اہمیت نہیں دیتے کہ ایک تو ہم پاکستانی ہیں دوسرے ہماری اخبار کا کوئی نام نہیں ہے۔یعنی ہم کچھ بھی سچی بات کہہ دیں کوئی اہمیت نہیں ۔۔۔ بی بی سی ہماری فوج کو،ہماری عوام کو،ہماری مسجدوں،مدرسوں یا ہمیں ننگا کر کے دکھا دے اس پر ہم لوگ واہ واہ کرتے ہیں اور اسی کا اعتبار بھی کرتے ہیں کہ وہ سچا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
جنسی زیادتی ایک لعنت ہے۔ صرف تنگ نظر اور بند معاشروں میں یہ لعنت پھل پھول سکتی ہے۔
گویا امریکہ ایک تنگ نظر اور بند معاشرہ ہے :eek: امریکہ سے زیادہ تو شاید ہی دنیا میں کوئی ”کھُلا معاشرہ“ ہو۔:) جہاں سب کچھ کھلم کھلا کرنے کی کھلی آزادی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ نے وہاں کوئی گل کر دی تو وہاں آپ پر فتوؤں کی بھرمار بھی ہوسکتی ہے :laughing:
چپ کر کے پڑھی اور ادھر آن کر بات کی ہے۔ ورنہ تو اب تک بہت کچھ ہو چکا ہوتا
ویسے پردیسی بھائی، عنوان کچھ مبہم نہیں؟ اگر اسے کچھ واضح کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 
پردیسی

محفلین
میں محترم Fawad - سے ان کا موقف لینا چاہتا ہوں اگر وہ مناسب سمجھیں تو اس نیوز پر اپنے موقف سے آگاہ کریں۔شکریہ
 
پردیسی

محفلین
چپ کر کے پڑھی اور ادھر آن کر بات کی ہے۔ ورنہ تو اب تک بہت کچھ ہو چکا ہوتا
ویسے پردیسی بھائی، عنوان کچھ مبہم نہیں؟ اگر اسے کچھ واضح کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟
شکر کریں بچ گئے ہیں
بھائی جی آپ بے فکر ہو کر جو مناسب سمجھیں ٹھیک کر دیں۔۔۔ہماری جانب سے ٹھنڈی ہوا ہے
 
ساجد

محفلین
محترم ہم نے کل خبر بریک کی تھی ۔۔۔ بی بی سی نے آج اس کے بارے میں لکھا ہے۔۔
بی بی سی کو اس لئے لوگ اہمیت دیتے ہیں کہ وہ باہر کے ہیں۔۔۔ اور ہم لوگوں کو لوگ اس لئے اہمیت نہیں دیتے کہ ایک تو ہم پاکستانی ہیں دوسرے ہماری اخبار کا کوئی نام نہیں ہے۔یعنی ہم کچھ بھی سچی بات کہہ دیں کوئی اہمیت نہیں ۔۔۔ بی بی سی ہماری فوج کو،ہماری عوام کو،ہماری مسجدوں،مدرسوں یا ہمیں ننگا کر کے دکھا دے اس پر ہم لوگ واہ واہ کرتے ہیں اور اسی کا اعتبار بھی کرتے ہیں کہ وہ سچا ہے۔
ہاہاہاہا ، جناب ہم نے بھی آپ کی طرف سے "ٹکا سا جواب" ملنے کے بعد اپنے نیٹ کے گھوڑے دوڑائے تو کچھ اشارے مل گئے تھے کہ یہ خبر کچھ ہی دیر میں عام ہونے کو ہے اس لئے خاموش ہو گئے تھے۔ ما بدولت آپ کی باخبری کے قائل ہوئے۔:)
بی بی سی کو تو میں خاص اہمیت نہیں دیتا کیونکہ خبر کے حوالے سے میرے اپنے بھی کم و بیش وہی ذرائع ہیں جو آپ کے ہیں۔
 
بھرا جی ہم کہاں با خبر ۔۔۔ ہم تو اب بھی جوانی کی نیند جیسی بے خبری رکھتے ہیں۔۔یہ تو بس آپ جیسے باخبر مہربانوں کا کمال ہے جو ہمیں جمال کی رعنائیوں سے جھنجوڑ کر جگاتے رہتے ہیں۔
باقی بھرا جی ٹکا سا جواب نہ سمجھیں۔اگر آپ '' پی ایم'' یعنی پرائیویٹ میسیج سے پوچھتے تو ضرور بتاتا۔یہاں میں نے مناسب نہیں جانا تھا
نوٹ۔۔جمال سے مطلب '' جمال '' خوجہ سرا نہ سمجھا جائے
 
آپ بھی "کمال" کے بندے ہیں جمالو کو چھوڑ کر جمال کی رعنائیوں پر اکتفا کر جاتے ہیں :)
جناب اب ہم بھی پرائیویٹ پیغامات کی تاب نہیں رکھتے کہ دلِ ناتواں اب تیز دھڑکنوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔:)
 
Top