عثمان رضا
محفلین




جدہ …سعودی عوام نے جدہ میں سیلابی بارشوں کے دوران جان پر کھیل کر 14 افرادکی زندگی بچانے والے پاکستانی فرمان علی خان کو اعزازدینے کا مطالبہ کیا ہے۔وادی سوات سے تعلق رکھنے والے32سالہ فرمان علی خان نے دو ہفتہ قبل جدہ میں طوفانی بارشوں کی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں میں سے14 افراد کو تن تنہا نکالا تھاتاہم اس کے بعد وہ خود ایک مقام پر پانی میں ڈوب گیا۔فرمان کی میت کو پاکستان لانے کیلئے جدہ پہنچنے والے اس کے بھائی رحمن خان نے ایک عربی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ انہیں اپنے شہید بھائی کی بہادری پر فخر ہے جس نے پاکستان اور اس کے عوام کا سر بلند کردیا۔جدہ میں ایک اسٹور پر کام کرنیوالافرمان علی خان چھ سال قبل روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچا تھا ۔وہ شادی شدہ تھا اور اس کی تین بیٹیاں ہیں جن کی عمریں4سے7برس کے درمیان ہیں ۔دوسری جانب سعودی عوام نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جواں مردی کی تاریخ رقم کرنیوالے اس پاکستانی ہیرو کو اعزازواکرام سے نوازا جائے۔فیس بک پر شروع کی گئی خصوصی مہم میں فرمان علی خان کے نام سے جدہ شہر کی ایک سڑک منسوب کرنے اور متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔
مآخذ
فیس بک پہ