14 جنوری کو اسلام آباد میں تحریر اسکوائر بننے جارہا ہے، طاہرالقادری

الف نظامی

لائبریرین
دیکھے لیتے ہیں محترم! چودہ جنوری زیادہ دور تو نہیں ہے ۔۔۔
بھائی شہزاد احمد آپ نے تسلیم کر لیا کہ ہمارا مطالبہ (انتخابی نظام میں اصلاحات) درست ہے اور اس سے قبل کوئی اس مطالبہ (انتخابی نظام میں اصلاحات) کا تذکرہ نہیں کر رہا تھا اور نہ ہی اس کا خواہاں ہے اب اگر ہم اس مطالبہ کے منظور و مقبول ہونے میں شکست بھی کھا جائیں لیکن کم از کم ہمیں یہ تو اطمینان ہوگا کہ حق بات کے لیے نکلے تھے لیکن اللہ کریم سے وطن عزیز کے بہتر و سنہری مستقبل کی امید ہے۔
 
پردیسی

محفلین
پاکستان میں اس وقت شطرنج کی بہترین چالیں چلی جارہی ہیں۔۔ہوگا کچھ یوں کہ طاہر القادری لانگ مارچ ضرور کرے گا اور یہ کامیاب سے بھی زیادہ کامیاب ہوگا۔۔منظر نامے میں افراتفری بھی ڈالی جاسکتی ہے۔
ایجنڈا باہر شروع ہوا ، طاہر القادری کا انتخاب ہوا ، ایم کیو ایم کو اس گیم میں ساتھ ملایا گیا
سب سے پہلے کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کا سٹیج سجایا گیا۔جس کے لئے منہاج القرآن اوورسیز کے تمام ونگز کو فعال کروایا گیا اور لاہور کے اسٹیج پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایم کیو ایم نے میڈیا کوریج سمیت کارکن بھیجنے تک بھرپور ساتھ دیا۔
دوسری سٹیج پر لانگ مارچ کا نام لے کر اسلام آباد جانے کا پلان منظر عام پر لایا گیا
سب سے پہلے ایم کیو ایم نے ساتھ جانے کی حامی بھری
اسی کے ساتھ ہی مسلم لیگ ق کے کرتا دھرتا چوہدری برادران نے طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جب کہ چوہدری پرویز الہی نائب وزیراعظم ہیں
اب جبکہ یہ ہو چکا تو شطرنج کی چالوں میں تیزی آتی جارہی ہے
لانگ مارچ اسلام آباد ضرور جائے گا۔اور بھرپور بھی ہوگا۔جیسا میں نے پہلے کہا منظرنامے میں افراتفری ڈالی جاسکتی ہے۔
آخر میں حکومت میں طاہر القادری،زرداری،الطاف حسین اور چوہدری برادران ہوں گے۔۔۔۔۔
نواز شریف اور عمران خان ۔۔۔ صرف بیانات دینے کے لئے بچ جائیں گے
جب الیکشن کا سٹیج لگے گا۔۔تب دیکھا جائے گا ۔۔۔۔ کہ ان دونوں کا کیا مستقبل ہو گا۔۔۔
ابھی امریکہ کو پاکستان میں نواز شریف اور عمران خان جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔اس لئے الیکشن ٹائیں ٹائیں فش۔۔۔
ابھی انہیں اپنے اہداف مکمل کرنا ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
کرپٹ انتخابی نظام کے حمایتی اپنا اصل نام تو ظاہر کرو :)

ہمت علی خان
ویسے میں کرپٹ قادری اور الطاف کے خلاف ہوں
بقول تمہارے ، تمہاری پبلیکیشنز ماحولیات کے شعبہ میں ہیں ، لیکن گوگل ہے کہ مانتا نہیں ، کل پانچ نتائج دیتا ہے جن میں سے ایک بھی تمہاری پبلی کیشنز کا نہیں ہے

یہ بتانا پسند کریں گے کہ کون سے ریسرچ جرنل میں آپ کی پبلی کیشنز چھپی ہیں؟
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں اس وقت شطرنج کی بہترین چالیں چلی جارہی ہیں۔۔ہوگا کچھ یوں کہ طاہر القادری لانگ مارچ ضرور کرے گا اور یہ کامیاب سے بھی زیادہ کامیاب ہوگا۔۔منظر نامے میں افراتفری بھی ڈالی جاسکتی ہے۔
ایجنڈا باہر شروع ہوا ، طاہر القادری کا انتخاب ہوا ، ایم کیو ایم کو اس گیم میں ساتھ ملایا گیا
سب سے پہلے کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کا سٹیج سجایا گیا۔جس کے لئے منہاج القرآن اوورسیز کے تمام ونگز کو فعال کروایا گیا اور لاہور کے اسٹیج پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایم کیو ایم نے میڈیا کوریج سمیت کارکن بھیجنے تک بھرپور ساتھ دیا۔
دوسری سٹیج پر لانگ مارچ کا نام لے کر اسلام آباد جانے کا پلان منظر عام پر لایا گیا
سب سے پہلے ایم کیو ایم نے ساتھ جانے کی حامی بھری
اسی کے ساتھ ہی مسلم لیگ ق کے کرتا دھرتا چوہدری برادران نے طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جب کہ چوہدری پرویز الہی نائب وزیراعظم ہیں
اب جبکہ یہ ہو چکا تو شطرنج کی چالوں میں تیزی آتی جارہی ہے
لانگ مارچ اسلام آباد ضرور جائے گا۔اور بھرپور بھی ہوگا۔جیسا میں نے پہلے کہا منظرنامے میں افراتفری ڈالی جاسکتی ہے۔
آخر میں حکومت میں طاہر القادری،زرداری،الطاف حسین اور چوہدری برادران ہوں گے۔۔۔ ۔۔
نواز شریف اور عمران خان ۔۔۔ صرف بیانات دینے کے لئے بچ جائیں گے
جب الیکشن کا سٹیج لگے گا۔۔تب دیکھا جائے گا ۔۔۔ ۔ کہ ان دونوں کا کیا مستقبل ہو گا۔۔۔
ابھی امریکہ کو پاکستان میں نواز شریف اور عمران خان جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔اس لئے الیکشن ٹائیں ٹائیں فش۔۔۔
ابھی انہیں اپنے اہداف مکمل کرنا ہیں
فرض تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن بات دلیل اور حقائق سے ہوتی ہے!
انتخابی نظام میں اصلاحات کے بارے میں کچھ عرض کریں کہ یہ درست مطالبہ ہے یا غلط؟
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں اب کی بار فتح عوام کی ہو گی۔ ہمیں زیادہ بدگمانیاں نہیں کرنی چاہییں، اب بدگمانیاں کیوں نہ کریں ماضی میں سابقہ ہی کچھ ایسا پڑا کہ اب ایسا لاحق ہے کہ جانے کا نام ہی نہیں لیتا۔
میرے خیال میں طاہر القادری صاحب کی عوامی حمایت کو رد کرنا آسان نہیں ہو گا۔ اصل سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس مارچ کے بعد یعنی اصلاحات نافذ ہو جانے کے بعد کیا ہو گا۔
نگران وزیر اعظم کوئی بھی بنے بالفرض اصلاحات نافذ ہو ہی جاتی ہیں جس کی قوی امید نظر آرہی ہے مگر ان قوانین کو ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں پر لاگو کرنا آسان نہ ہو گا۔ فالحال تو حمایت اچھی لگ رہی ہے مگر بعد میں یہ حمایت بہت سے مسائل پیدا کر دے گی۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر صاحب نے کیا تدابیر اختیار کرنی ہیں اللہ ہی جانے!

ایسی جمہوریت کا لالی پوپ تو اللہ ہی بچائے۔ اس طرح کی جمہوریت ایک آدھ بارلوٹ کے آئی تو ہمارا اللہ ہی حافظ ہو گا۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں طاہر القادری صاحب کی عوامی حمایت کو رد کرنا آسان نہیں ہو گا۔ اصل سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس مارچ کے بعد یعنی اصلاحات نافذ ہو جانے کے بعد کیا ہو گا۔
خالی مارچنگ سے کچھ بھی نہیں حاصل ہونے والا۔ آپ عوامی دھکم پیل کے زور پر کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ بالفرض علامہ کے مطالبات الیکشن کمیشن منظور کر بھی لیتا ہے تو بھی کوئی واضح تبدیلی الیکشن سے قبل رونما نہیں ہو سکتی۔
 
جناب الیکشن کون سے، جن میں جعلی ووٹ ہوتے ہیں، بدمعاشی چلتی ہے اور کیا کیا اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے جاتے۔ اس سے ہر شخص جانتا ہے۔جعلی ووٹوں کا معاملہ ابھی درست ہوا نہیں، نئی لسٹوں میں مزید جعلی ووٹرز کا اندراج ہو چکا ہے جس بارے میں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں۔ ان تمام قباحتوں کے باوجود میدان میں آنے اور ڈاکٹر صاحب کو الیکشن لڑنے کی نصیحتیں سمجھ سے بالا۔

چلو الیکشن کرا ہی لوپر الیکشن کے ذریعے کون سی تبدیلی آنی ہے اگر طاہر القادری کو سیاسی سکرین سے ہٹا دیں۔ دوبارہ نون لیگ اور پی پی پی آئیں گی قوی امکان یہی ہے کہ دوبارہ پی پی کی حکومت بن جائے گی۔تبدیلی کون سی آئے گی؟؟؟؟؟

پھر پانچ سال تک جمہوریت کی لالی پاپ ہو گا اور عوام دربدر:)
 
الف نظامی

لائبریرین
خالی مارچنگ سے کچھ بھی نہیں حاصل ہونے والا۔ آپ عوامی دھکم پیل کے زور پر کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتے۔ بالفرض علامہ کے مطالبات الیکشن کمیشن منظور کر بھی لیتا ہے تو بھی کوئی واضح تبدیلی الیکشن سے قبل رونما نہیں ہو سکتی۔
تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کا مزاج دھکم پیل والا نہیں ، صرف 23 دسمبر کا جلسہ دیکھ لیں اور اس سے قبل ان کے تمام اجتماعات و جلسہ و جلوس (بشمول مذببی ، ثقافتی ، سیاسی و احتجاجی ) وغیرہ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
 
بقول تمہارے ، تمہاری پبلیکیشنز ماحولیات کے شعبہ میں ہیں ، لیکن گوگل ہے کہ مانتا نہیں ، کل پانچ نتائج دیتا ہے جن میں سے ایک بھی تمہاری پبلی کیشنز کا نہیں ہے

یہ بتانا پسند کریں گے کہ کون سے ریسرچ جرنل میں آپ کی پبلی کیشنز چھپی ہیں؟
یار ضروری ہے میری ذات پر بات ہو
اچھا ایسا کرتے ہیں کہ ملاقات کرلیتے ہیں
یا پھر اپنا ای میل مجھے بھیج دو۔
 
حسینی

محفلین
لیکن قادری صاحب ایم کیو ایم کو ملا کر بہت برا کر رہے ہیں۔ یہ ِ چیز قادری صاحب کو بہت نقصان دے گی۔
ایم کیو ایم کا کردار کیا ہے سب کو معلوم ہے۔
طاہر القادری صاحب کو ذاتا لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے مطالبات بھی آئینی اور بالکل ٹھیک ہیں۔
 
Top