11 مئی 2014 ؛ ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب

الف نظامی

لائبریرین
آئین ِ پاکستان کی ایک جھلک
10313993_643065935770930_1096884148381345000_n.jpg
 
الف نظامی

لائبریرین

آئین پاکستان کے مطابق جو شہری وسائل نہیں رکھتے انہیں روزگار، تعلیم، علاج، انصاف اور گھر دینا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن عوام کو کہیں کچھ نہیں مل رہا جبکہ ملک میں چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ جو حکومت آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں کرسکتی تو وہ کس طرح موجود ہے؟
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، سربراہ پاکستان عوامی تحریک​
 
arifkarim

معطل
آئین پاکستان کے مطابق جو شہری وسائل نہیں رکھتے انہیں روزگار، تعلیم، علاج، انصاف اور گھر دینا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن عوام کو کہیں کچھ نہیں مل رہا جبکہ ملک میں چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ جو حکومت آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں کرسکتی تو وہ کس طرح موجود ہے؟
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، سربراہ پاکستان عوامی تحریک

ناروے کے آئین میں ایسا کچھ نہیں لکھا کہ یہاں کے شہریوں کو روزگار، تعلیم، علاج، انصاف اور گھر وغیرہ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن اسکے باوجود ہر حکومت دوسری جنگ عظیم کے بعد سے مسلسل اس ذمہ داری کو نبھا رہی ہے۔ جو حکومت اس ذمہ داری کو نبھانے میں ذرا سی بھی چوکتی ہے اگلے الیکشن میں وہ فارغ ہو جاتی ہیں۔ یوں مفاد پرست پیشہ ور سیاست دانوں کو یہاں کی سیاست میں کوئی حصہ نہیں ملتا۔ جبکہ پاکستان میں ہم بار بار انہی مکروہ چہروں کو ووٹ دیتے ہیں جو پچھلی کئی بار منتخب ہونے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی اور انقلابی تحریک کے لیے ٹیمیں بنانے کا اعلان
جولائی میں وطن واپس آ رہا ہوں ، تمام شعبوں کے ماہرین پر مشتمل نیشنل کونسل آف ڈیموکریٹک ریفارمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تیاری کر لی۔
2 ماہ میں انقلاب کے لیے 2 کروڑ نمازی تیار کر لیے جائیں گے۔ 4 حلقوں میں نہیں ، 65 سال سے ہونے والی دھاندلی کے خلاف نکل رہے ہیں۔​

Top