10ایسے جھو ٹ ہیں جو ہر مرد ضرور بولتا ہے۔

کیا آپ مندرجہ ذیل بات سے اتفاق کرتے ہیں؟

  • ہاں. کم و بیش سچ ہے

  • نہیں


نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔
کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟
10ایسے جھو ٹ ہیں جو ہر مرد ضرور بولتا ہے۔


1۔میں تو اسے ایسے ہی دیکھے رہا تھا
ہر مرد اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں ضرور کسی اور عورت کو دیکھتا ہے۔اگر بیوی اس حرکت کو پکڑ لے تو اپنا جھوٹ چھپانے کے لئے کہہ دیتا ہے کہ میں تو کچھ اور دیکھ رہا تھا۔
2۔میں نے سگریٹ کم کردئیے
جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں وہ ضرور یہ کہیں گے کہ میں بہت کم سگریٹ پیتا ہوں یا میں نے تو سگریٹ بہت کم کردئیے ہیں۔
3۔میں صرف تمہارا سوچتا ہوں
یہ ہو نہیں سکتا کہ مردوں کے دماغ پر دوسری خواتین سوار نہ ہوں لیکن وہ ہمیشہ کہیں گے کہ میں تو بس تمہارا سوچتاہوں۔
4۔میں اس کام کے لئے زیادہ بہتر تھا
ہر مرد جب کوئی نوکری حاصل کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ کہ میں اس کام کے لئے زیادہ موضوع تھا لیکن اگر نوکری نہیں ملی تو خیر ہے۔
5۔مجھے تمام راستوں کا علم ہے
GPSکی مدد سے مرد تمام راستوں پر بآسانی سفر کرلیتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی یہ بات نہیں مانیں گے کہ انہیں راستوں کا علم نہیں بلکہ یہ کہیں گے کہ میں تو تمام راستے جانتا ہوں۔
6۔میں تمہارے بغیر ایک دن بھی نہیں رہ سکتا
اپنی بیوی سے جھوٹا پیار جتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں تو تمہارے بغیر ایک دن بھی نہیں رہ سکتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ چاہتے ہی یہ ہیں کہ آپ جائیں اور سکون سے اپنا وقت گزاریں۔
7۔میں سو نہیں رہا بلکہ سوچ رہا ہوں
جب بھی وہ سو رہے ہوں گے اور آپ ان سے بات کررہے ہوں گے اور انہیں متوجہ کرنے کے لئے کچھ کہیں گے تو وہ ضرور یہ جملہ دہرائیں گے۔
8۔میں بھولتا نہیں
آپ نے انہیں کوئی چیز لانے کے لئے کہہ رکھا ہوگا اور ہو یقینابھول چکے ہوں گے لیکن جب وہ آپ انہیں فون کرکے یاد دلائیں گے تو یہ جملہ ان کے منہ سے ضرور نکلے گا۔
9۔میں بھی یہی سوچ رہا تھا
آپ جب کوئی بات انہیں یاد دلانے کے لئے کہیں گی تو ان کا جواب ہوگا کہ کیسا اتفاق ہے کہ میں بھی یہی بات سوچ رہا تھا۔
10۔میرے بال کم نہیں ہوئے
وہ ہمیشہ آپ کو یہ کہیں گے کہ میرے بال کم نہیں ہوئے بلکہ میرا چہرابھاری ہو گیا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
اس پوسٹ کو پڑھ کر یوں لگا جیسے کہ " مردانہ جسم " رکھتے ہوئے میری فطرت " صنف نازک " جیسی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا صنف نازک بھی کچھ ایسے جھوٹ بولتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کسے دیکھ رہے ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
دیکھو کتنی خوبصورت ہے ۔ ماشاءاللہ
سگریٹ چھوڑ دیں گے آپ میرے کہنے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
یہ ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ مجھے ہی سوچتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا ۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں ہی سوچتا رہا تو نکموں کی فہرست میں آ جاؤں گا ۔۔۔
افسوس آپ کو یہ کام نہیں مل سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے یقین ہے کہ اس سے بہتر اجرت والا کام میری راہ تک رہا ہے ۔۔۔۔ فکر نہ کرو
کیا آپ کو راستے کا پتہ ہے ؟
فکر نہیں کسی سے پوچھ لوں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی عادت تو ایسی ہے ۔
بہت دعائیں
 
اس پوسٹ کو پڑھ کر یوں لگا جیسے کہ " مردانہ جسم " رکھتے ہوئے میری فطرت " صنف نازک " جیسی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا صنف نازک بھی کچھ ایسے جھوٹ بولتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کسے دیکھ رہے ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
دیکھو کتنی خوبصورت ہے ۔ ماشاءاللہ
سگریٹ چھوڑ دیں گے آپ میرے کہنے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
یہ ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ مجھے ہی سوچتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا ۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں ہی سوچتا رہا تو نکموں کی فہرست میں آ جاؤں گا ۔۔۔
افسوس آپ کو یہ کام نہیں مل سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے یقین ہے کہ اس سے بہتر اجرت والا کام میری راہ تک رہا ہے ۔۔۔۔ فکر نہ کرو
کیا آپ کو راستے کا پتہ ہے ؟
فکر نہیں کسی سے پوچھ لوں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی عادت تو ایسی ہے ۔
بہت دعائیں
اس میں کوئی شک نہیں آپ شریف مرد ہیں۔۔۔:grin:
 

arifkarim

معطل
مرد کا سب سے پہلا اور آخری جھوٹ یہی ہے کہ وہ اپنے آپکو "مرد" تصور کرتا ہے حالانکہ ہوتا نہیں ہے :)
 

arifkarim

معطل
1۔میں تو اسے ایسے ہی دیکھے رہا تھا
ہر مرد اپنی بیوی کی عدم موجودگی میں ضرور کسی اور عورت کو دیکھتا ہے۔اگر بیوی اس حرکت کو پکڑ لے تو اپنا جھوٹ چھپانے کے لئے کہہ دیتا ہے کہ میں تو کچھ اور دیکھ رہا تھا۔
مرد کی کسی عورت کو دیکھنے کیلئے بیوی کی غیر موجودگی ضرورت نہیں۔ اکثر مرد یہ کام اپنی بیویوں کے سامنے کرتے پائے جاتے ہیں۔ :)

3۔میں صرف تمہارا سوچتا ہوں
یہ ہو نہیں سکتا کہ مردوں کے دماغ پر دوسری خواتین سوار نہ ہوں لیکن وہ ہمیشہ کہیں گے کہ میں تو بس تمہارا سوچتاہوں۔
اسمیں کیا شک ہے کہ مرد کے دماغ پر ناکام محبتیں 24 گھنٹے سوار رہتی ہیں۔ البتہ یہ بات بھی حتمی ہے کہ مرد ساری عمر اپنی بیگم کے بارہ میں سب سے زیادہ سوچتا ہے۔ جبھی تو چوہا بھی کہتا ہے کہ میں شادی سے پہلے شیر ہی تو تھا :)
 

arifkarim

معطل
تو آپ کے خیال میں مرد کون ہے ؟
میرے نزدیک حقیقی مرد وہ ہے جو:
  • جسمانی طور پر صحت مند ہو
  • معاشی لحاظ سے مضبوط ہو
  • ذہنی اعتبار سے تعلیم یافتہ ہو
  • اپنی بیوی اور بچوں کا رکھوالا اور نگران ہو
جس مرد میں مندرجہ بالا خوبیاں پائی جائیں وہ بلاشبہ مرد ہے۔ اسکے علاوہ اور بھی چیزیں ہیں جو مرد کی مردانگی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ جیسے مرد کی بہادری، شجاعت، قوت فیصلہ، ہمت، طاقت وغیرہ
 
اسکے علاوہ اور بھی چیزیں ہیں جو مرد کی مردانگی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ جیسے مرد کی بہادری، شجاعت، قوت فیصلہ، ہمت، طاقت وغیرہ

ایک لطیفہ یاد آگیا۔
ایک بڑے دریا کے کنارے تین عورتیں کھڑی تھیں انہیں دریا پار کرنا تھا۔ دریا میں طغیانی تھی اور اسے پار کرنا بہت مشکل تھا۔
ایک عورت نے دعا مانگی یا اللہ مجھے ہمت دے کہ میں اس دریا کو پار کر لوں۔ دعا قبول ہوئی اور اس عورت نے ہمت سے تیر کر دریا پار کر لیا۔
دوسری عورت نے دعا مانگی یااللہ مجھے ہمت اور طاقت دے۔ اس کی دعا بھی قبول ہوئی اور اس نے ہمت اور طاقت سے نسبتاً جلد دریا پار کر لیا۔
تیسری عورت نے دعا مانگی کہ یااللہ مجھے ہمت دے ، طاقت دے اور عقل دے۔ اس کی دعا بھی قبول ہوگئی اور وہ مرد بن گئی اور قریب ہی ایک پل کی طرف گئی اور اور پل پر چڑھ کر دریا پار کر گئی (گیا)
 
Top