تعارف میں ہوں محمد جاوید اختر

اس محفل کے تمام ارکان کو میری طرف سے السلام علیکم اور رمضان مبارک ، اس محفل کے بانی اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ہمیں خیالات کا تبادلہ کرنے کا اتنا عمدہ ذریعہ فراہم کیا میں خود بھی اردو ویب ڈیویلپمنٹ میں دلچسپی رکھتا ہوں اور سر دوت میرے پاس اس سلسلے میں کچھ کام بھی ہے میں نے کچھ کام کیا ہے صرف اپنے اندازے سے لیکن اب میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب حضرات کے تعاون سے میں اردو ڈیویلپمنٹ کی کمال انتہا تک پہنچ جائوں گا اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو
محمد جاوید اختر جیدی
متحدہ عرب امارات دہٰی
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ

جاوید صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟

آپ کے اوتار میں یہ کس بچے کی تصویر ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ
اس کا نام کیا ہے؟
بڑے سٹائل سے تصویر بنوائی ہوئی ہے۔
لگتا ہے ابھی بڑھک مارے گا "اؤئے جاگیر دارا ۔۔۔۔۔ "
اس کی تصاویر تو شیئر کریں۔
 

محمد امین

لائبریرین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ

جاوید صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟

آپ کے اوتار میں یہ کس بچے کی تصویر ہے؟

شمشاد بھائی ہم نے اس بچے کی تصویر


آپ کے فیس بک اکاؤنٹ پر دیکھی تھی :cautious:
 
Top