علی وقار
محفلین
فلم افشاں کے لیے تسلیم فاضلی کا یہ گیت بہت معروف ہوا، خدا کرے کہ محبت میں یہ مقام آئے / کسی کا نام لوں لب پہ تمہارا نام آئے !
اسی گیت کے بول ہیں،
خود اپنے گھر میں وہ مہمان بن کے آئے ہیں
ستم تو یہ ہے کہ انجان بن کے آئے ہیں !
کچھ یہی صورت ہے کہ اردو محفل میں ارکان کے علاوہ ہمہ وقت کئی مہمان بھی موجود ہوتے ہیں مگر ستم ظریفی دیکھیے کہ وہ ہمارے لیے انجان ہوتے ہیں۔
میرا یہ پسندیدہ مشغلہ رہا ہے کہ اردو محفل میں جب گہما گہمی کم ہو تو مہمانوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اس بہانے کئی ایسی لڑیوں تک رسائی ہو جاتی ہے جو پہلے کبھی نگاہ سے نہیں گزری ہوتی ہیں۔ اس شغل میں کسی کی دلچسپی ہو تو اس لنک پر کلک فرمائیے اور دیکھیے کہ اس وقت اردو محفل کے مہمانان کس نگری کے وزٹ پر ہیں۔ گو کہ آپ کو یہاں روبوٹ بھی مل سکتے ہیں مگر میری دلچسپی مہمانوں کی حد تک ہے۔ یہ مہمان مستقبل میں محفل کے باقاعدہ رکن بھی بن سکتے ہیں تاہم زیادہ تر مہمان انجان ہی رہتے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ کبھی دوبارہ یہاں کے دورے پر تشریف نہ لائیں۔ دلچسپ بات ہے کہ آپ چاہیں تو خود بھی مہمان بن سکتے ہیں جس کا طریقہ آپ خود کھوجیے۔
اس لڑی کو زندہ رکھنے کے لیے آپ مذکورہ ربط پر جا کر کسی ایسی مفید لڑی کا لنک پوسٹ کر سکتے ہیں جس تک آپ کو مہمانوں کی آمد و رفت کے طفیل رسائی حاصل ہوئی۔

آخری تدوین: