”را“ کے ایجنٹ محسوداور فضل اللہ سے باقاعدہ ملاقاتیں کرتے ہیں،عسکری ذرائع

زین

لائبریرین
”را“ کے ایجنٹ بیت اللہ محسوداور مولانا فضل اللہ سے باقاعدہ ملاقاتیں کرتے ہیں ،عسکری ذرائع
مولانا فضل اللہ کو ایف ایم ریڈیو کے قیام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے آلات اسرائیل نے فراہم کئے
قومی سلامتی کے اداروں اور اعلیٰ عسکری حکام نے جنوبی وزیرستان ،مالاکنڈ ڈویژن اور بلوچستان میں بھارت ،اسرائیل سمیت دیگر دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے شدت پسندوں کو مالی امداد اور اسلحے کی فراہمی کے بارے میں ناقابل تردید ثبوت حکومت کے حوالے کر دیئے
اسلام آباد .......اعلی عسکری حکام اور قومی سلامتی کے اداروں نے جنوبی وزیر ستان ،مالاکنڈ ڈویژن اور بلوچستان میں بھارت ،اسرائیل اور دیگر ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے شدت پسندوں کی مالی مدد اور اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں۔ خبر رساں ادارے آن لائن نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکری قیادت نے غیر ملکی مداخلت کے ثبوت ملنے کے بعد حکومت کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ جن ممالک کی خفیہ ایجنسیاں سوات ،مالاکنڈ اور بلوچستان سمیت جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود ،مولانا فضل اللہ اور دیگر شدت پسند کمانڈروں کی ہر طریقے سے مدد کر رہی ہیں ان ممالک سے سفارتی فورمز پر یہ معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا جائے اور اس بارے میں امریکہ ،یورپین یونین ،نیٹو اور افغان حکومت کو بھی تمام حالات سے آگاہی دی جائے تاکہ اصل حقائق ان تک پہنچ سکیں ذرائع نے بتایا کہ قندھار ،ہرات سمیت کئی افغان شہروں میں کھولے گئے بھارتی قونصل خانوں میں اکثر عملہ خفیہ ایجنسی را کا ہے اور یہا ں سے نہ صرف جدید اسلحہ شدت پسندوں کو فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ را کے اہلکار خود بھی دہشت گردی کے تربیتی مراکز میں آتے ہیں ان کی مولانا فضل اللہ اور بیت اللہ محسود سے بھی ملاقاتوں کے ثبوت ملے ہیں ذرائع نے بتایا کہ عسکری قیادت نے امریکی فوج کی مرکزی کمانڈ کو اس بارے میں بعض شواہد فراہم بھی کئے ہیں اور اب اس بات پر زورد یا جا رہا ہے کہ بھارت ان قونصل خانوں کو یا تو بند کرے یا پھر ان کا پاکستان کے خلاف استعمال سے روکا جائے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈرگ مافیا بھی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے ان کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئے بھی پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کر دار ادا کر رہی ہیں اور اسمیں بھی انہیں واضح کامیابی ملی ہے ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو شدت پسند مالاکنڈ آپریشن کے دوران پکڑے گئے انہوں نے دروان تفتیش اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے مقامی کمانڈروں سے غیر ملکی افراد ملنے آتے ہیں اور انہیں اسلحہ سمیت جدید آلات اور پیسہ فراہم کیا جاتا ہے سکیورٹی حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پکڑا جانے والا اسلحہ بھی روس،بھارتی اور امریکی ساختہ ہے اور جدید ٹیکنالوجی آلات اسرائیل نے فراہم کئے مولانا فضل اللہ نے ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے قیام کے لئے بھی ایسی ہی ٹیکنالوجی حاصل کی اس کے بھی ثبوت مل چکے ہیں ۔
 

عسکری

معطل
یہ کوئی خفیہ بات نہیں ائیر ڈراپ اور زمینی راستوں سے سارا مال آ رہا ہے کبھی پکڑا جاتا ہے تو کبھی دہشت گردوں کو مل جاتا ہے۔
 
Top