“پیر کامل

نیلم

محفلین
“پیر کامل میں کاملیت ہوتی ہے ..کاملیت ان تمام چیزوں کا مجموعہ ہوتی ہے جو آپ کہہ رہے تھے , پیرکامل وہ شخص ہوتا ہے جو دل سے الله کی عبادت کرتا ہے ,نیک ا ور پارسا ہوتا ہے ..اس کی ہر دعا قبول ہوتی ہے ,اس حد تک جس حد تک الله چاہے ..اس کے الفاظ م
یں تا ثیر بھی ہوتی ہے ,وہ لوگوں کو ہدایت بھی دیتا ہے مگر اسے الہام نہیں ہوتا ,اسے وجدان ہوتا ہے ,وحی اترتی ہے اس پر ا ور وحی کسی عام انسان پر نہیں اترتی …صرف پیغمبر پر اترتی ہے …١ لاکھ ٢٤ ہزار پیغمبروں میں سے ہر پیغمبر کامل تھا مگر پیرکامل وہ ہے جس پر نبوّت کا سلسلہ ختم کر دیا جاتا ہے …
ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی پیرکامل کی ضرورت پڑتی ہے ,کبھی نہ کبھی انسانی زندگی اس موڑ پر آ کر ضرور کھڑی ہو جا تی ہے جب یہ لگتا ہے کے ہمارے لبوں ا ور دلوں سے نکلنے والی دعایئں بے -اثر ہو گئی ہیں , ہمارے سجدے ا ور ہمارے پھیلے ہوئے ہاتھ رحمتوں ا ور نعمتوں کو اپنی طرف موڑ نہیں پا رہے …یوں لگتا ہے جیسے کوئی تعلّق تھا جو ٹوٹ گیا ہے پھر آدمی کا دل چاہتا ہے اب اس کے لئے کوئی اور ہاتھ اٹھائے ,کسی ا ور کے لب اس کی دعا الله تک پہنچا دئے ,کوئی ا ور الله کے سامنے اس کے لئے گرگرایے ,کوئی ایسا شخص جس کی دعایئں قبول ہوتی ہوں ,جس کے لبوں سے نکلنے والی التجا یئیں اس کے اپنے لفظوں کی طرح واپس نہ موڑ دی جاتی ہوں پھر انسان پیرکامل کی تلاش شروع کرتا ہے ,بھاگتا پھرتا ہے ,دنیا میں کسی ایسے شخص کے لئے جو کاملیت کی کسی نہ کسی سیڑھی پر کھڑا ہو …….

پیر کامل کی یہ تلاش انسانی زندگی کے ارتقا سے اب تک جاری ہے ..یہ تلاش وہ خواہش ہے جو الله خود انسان کے دل میں پیدا کرتا ہے ….. انسان کے دل میں یہ خواہش ,یہ تلاش نہ اتری جاتی تو وہ پیغمبروں پر کبھی یقین نہ لاتا …کبھی ان کی پیروی ا ور اعطات کرنے کی کوشش نہ کرتا ,پیر کامل کی یہ تلاش ہی انسان کو ہر زمانے میں اترے جانے والے پیغمبروں کی طرف لے جاتی رہی ....

پھر پیغمبروں کی معبو ثیت کا یہ سلسلہ حضرت محمّد صلی الله علیھ وسلم کے ساتھ ختم کر دیا گیا …آپ صلی الله علیھ وسلم کی امّت کے لئے آپ صلی الله علیھ وسلم کے بعد کسی ا ور پیر کامل کی گنجایش نہیں رکھی گئی

پیر کامل

از

عمیرہ احمد
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
نیلم آپ کو یہ کتابوں کا مطالعہ والے سیکشن میں پوسٹ کرنا چاہئے تھا :)
میں نے دو بار پیر کامل پڑھی اور دونوں بار بہت اچھا لگا۔
 
Top