“جملہ“ میں اردو

الف نظامی

لائبریرین
جملہ کے کنٹرول پینل(ترجمہ؟) سے ایڈ نیو کنٹینٹ سے جب کوئی مضمون لکھا جاتا ہے تو Title میں دیا گیا اردو متن محفوظ کرنے کے بعد کیڑے مکوڑے بن جاتا ہے جبکہ باقی متن صحیح ظاہر ہورہا ہے۔ کوئی حل؟

235_1_1.gif

235_2_1.gif
 
الف نظامی

لائبریرین
جملہ محفل والا کدھر ہے،
میں “جملہ“ کو اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کرکے تجربات کر رہا ہوں، تجرباتی (ڈیمو) ورژن پر نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل والا جوملہ یہاں‌ ہے۔ اس پر آپ فری رجسٹر ہو سکتے ہیں، لیکن کوئی پیغام پوسٹ نہیں کر سکیں گے کیونکہ نارمل یوزر کو اس کا اختیار نہیں ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
یہاں تو خبروں کے عنوان صحیح دکھائی دے رہے ہیں، کیا زکریا / نبیل آپ کو بھی شروع میں عنوان کی خرابی کا مسئلہ ہوا تھا؟
 
مہوش علی

لائبریرین
راجا نعیم نے کہا:
یہاں تو خبروں کے عنوان صحیح دکھائی دے رہے ہیں، کیا زکریا / نبیل آپ کو بھی شروع میں عنوان کی خرابی کا مسئلہ ہوا تھا؟

نبیل نے اس سوفٹ ویئر میں کچھ تبدیلیاں کر کے اسے اردو یونیکوڈ کے قابل بنایا ہے اور اس لیے اس میں اردو بالکل صحیح نظر آتی ہے۔

قیصرانی۔۔۔۔ برادر آپ جوملہ کو کہاں تک زیر کر پائے؟؟؟ اگر محب آپ کے ساتھ مل جائیں تو یقینا ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں۔ اعجاز صاحب پہلے سے ہی اس پر کچھ کام کر چکے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔

راجہ صاحب اور قیصرانی ۔۔۔۔ آپ دونوں زکریا کو پی ایم کر کے اس طرف متوجہ کریں کہ جوملہ سیکھنے کے لیے آپ کو ایڈمن والے پاسورڈ درکار ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے ایڈمن پر ڈیمو پر کام کیا تھا۔ اور بہت آسان لگا۔ باقی اردو ویب والے جوملہ پر کام کے لیے میں زکریا بھائی سے کہ دیتا ہوں

انگریزی میں Joomla لکھا دیکھا تو جوملہ پڑھا
 
زیک

مسافر
نبیل اور میں نے اپنی جملہ انسٹالیشن میں یہ مسائل حل کئے تھے مگر وہ ابھی اس حالت میں نہیں کہ اس کا کوڈ آپ کو دے سکوں۔ البتہ یہ پڑھیں کہ شاید آپ کی مدد ہو جائے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
شکریہ زکریا۔ کیا آپ جملہ کی language فائل عنایت فرمائیں گے۔
دوسرا جملہ کے پیج کی انکوڈنگ iso-8859-1 ہے اس کو کہاں سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور دوسرا عنوان(title) جو کہ Content کے جدول میں ہے اس کی انکوڈنگ ڈیٹابیس میں یونیکوڈ‌ نہیں ہے اس کو utf-8 کردوں اور پیج انکوڈنگ بھی utf-8 ، کیا مسئلہ حل ہوجائے گا؟ یا اور کہیں بھی تبدیلی کرنا ہوگی۔
 
زیک

مسافر
راجا نعیم نے کہا:
شکریہ زکریا۔ کیا آپ جملہ کی language فائل عنایت فرمائیں گے۔

ای‌میل بھیج دیں تو میں آپ کو بھیج دوں گا۔

دوسرا جملہ کے پیج کی انکوڈنگ iso-8859-1 ہے اس کو کہاں سے تبدیل کیا جاسکتا ہے

language فولڈر میں english.php ہے اس میں ‎_ISO تلاش کریں اور وہاں iso-8859-1 کی جگہ utf-8 ڈال دیں۔

اور دوسرا عنوان(title) جو کہ Content کے جدول میں ہے اس کی انکوڈنگ ڈیٹابیس میں یونیکوڈ‌ نہیں ہے اس کو utf-8 کردوں اور پیج انکوڈنگ بھی utf-8 ، کیا مسئلہ حل ہوجائے گا؟ یا اور کہیں بھی تبدیلی کرنا ہوگی۔

یہ کریں اور میری پچھلی پوسٹ میں جو ربط دیا ہوا ہے وہاں بھی ایک دو تبدیلیوں کا ذکر ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
زکریا نے کہا:

بہت شکریہ زکریا۔
 
Top