’’ نظام آباد ‘‘ ( اردو محفل پر میرا پہلا افسانہ) : م۔م۔مغل

طالوت

محفلین
بہت شکریہ جناب ’’طالوت‘‘ صاحب۔ پزیرائی و حوصلہ افزائی کیلیے ممنون ہوں ۔
یہ انورٹڈ قومہ کا استمعال سمجھ میں نہیں آیا ۔۔۔ اور صاحب کے بارے میں شاید میں پہلے ہی بیان کر چکا ہوں۔۔۔
میرا خیال ہے جیہ سہی کہہ رہی ہیں بیک ویو مرر کے لیئے اردو کی یہی اصطلاح استمعال کی جاتی ہے ۔۔۔
وسلام
 
مغزل

محفلین
بیک ویو میرر کے لئے عقبی شیشہ کا لفظ کہیں دیکھا پڑھا ہے، آئینہء عقب نما ترکیب کیسی رہی گی؟
عقبی شیشہ سے مراد گاڑی کی دم کی جانب لگا شیشہ ہے ۔ آئنہ اور شیشہ کی تفریق بھی آڑے آتی ہے ۔
آئینہ ِ عقب نما کی اصطلاح میرے مزاج کے مطابق ہے ۔۔۔ مگر چیستاں ہونا آڑے آرہا ہے ۔
مزید یہ کہ صوتی آہنگ بھی خاصا بھدا محسوس ہوگا۔۔ احبان رائے دیں تو میں‌ مدون کرلیتا ہوں
 
مغزل

محفلین
یہ انورٹڈ قومہ کا استمعال سمجھ میں نہیں آیا ۔۔۔ اور صاحب کے بارے میں شاید میں پہلے ہی بیان کر چکا ہوں۔۔۔
میرا خیال ہے جیہ سہی کہہ رہی ہیں بیک ویو مرر کے لیئے اردو کی یہی اصطلاح استمعال کی جاتی ہے ۔۔۔
وسلام

انورٹڈ قومہ یعنی واوین سے مراد یہ کہ طالوت آپ کا اصل نام نہیں ۔۔ مرادی استعارہ یا نک ہے
 
ابوشامل

محفلین
اصطلاحات سازی نہ کریں، اردو وکیپیڈیا والے پہلے ہی دنیا جہاں کی گالیاں کھائے بیٹھے ہیں، آپ چند افراد کا بھی اضافہ ہو جائے گا۔ یار لوگ تو کہتے ہیں انگریزی لفظ کو ہی اردو میں لکھ دو یہ اردو کی بہت بڑی خدمت ہو جائے گی یعنی "بیک ویو مرر" !!!
 
کیوں نہ کروں بھئی ۔۔ تخلیق کار ہونے کی تہمت جو اٹھا تا ہوں۔۔
رہی بات گالیوں کی تو ایک شعر پرانی غزل سے۔

دشنام طرازی ہے مغل اس کا وطیرہ
جس شخص کے ہاتھوں میں ہنر کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔
شکریہ
 
ابوشامل

محفلین
کیوں نہ کروں بھئی ۔۔ تخلیق کار ہونے کی تہمت جو اٹھا تا ہوں۔۔
رہی بات گالیوں کی تو ایک شعر پرانی غزل سے۔

دشنام طرازی ہے مغل اس کا وطیرہ
جس شخص کے ہاتھوں میں ہنر کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔
شکریہ

شعر کہہ کر محفل لوٹ لی آپ نے۔ سبحان اللہ۔ حقیقی صورتحال تو یہی ہے تیرِ دشنام چلانے میں تو سب آگے ہیں اصلاح پر کوئی آمادہ نہیں کہ اصلاح کا ہنر نہیں رکھتے۔
 
مغزل

محفلین
شعر کہہ کر محفل لوٹ لی آپ نے۔ سبحان اللہ۔ حقیقی صورتحال تو یہی ہے تیرِ دشنام چلانے میں تو سب آگے ہیں اصلاح پر کوئی آمادہ نہیں کہ اصلاح کا ہنر نہیں رکھتے۔

محفل کیا لوٹنی جناب ۔۔ بس اللہ کا کرم ہے ،
ویسے آپ کے بلاگ پر ایک دو سوال اٹھائے ہیں ۔۔ زحمت ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔ :confused:
 
تعبیر

محفلین
اتنی اداس کہانی :(

منظر کشی شروع میں اچھی تھی بلکہ کمال
ویسے مجھے ایک بات عجیب لگی کہ ظالم چوہدی اپنی بیویوں سے کیا سچ میں اتنا پیار کرتے ہونگی۔ اس چوہدری کی صرف ایک ہی بیوی کیسے تھی۔
اختتام کچھ سمجھ نہیں ایا
 
مغزل

محفلین
اتنی اداس کہانی :(
منظر کشی شروع میں اچھی تھی بلکہ کمال ویسے مجھے ایک بات عجیب لگی کہ
ظالم چوہدی اپنی بیویوں سے کیا سچ میں اتنا پیار کرتے ہونگی۔
اس چوہدری کی صرف ایک ہی بیوی کیسے تھی۔
اختتام کچھ سمجھ نہیں ایا

شکریہ تعبیر !!
حوصلہ افزائی کیلیے ممنو ن ہوں ۔۔ چوہدری کی ایک بیوی افسانے میں‌تو ہوسکتی ہے نا ؟؟ :grin:
رہی بات ظالم ہونے کی تو ۔۔ چوہدری اگر اپنی بیوی پر فریفتہ تھا تو صر ف اس وجہ سے کہ وہ اسے ’’ وارث ‘‘ دے سکتی ہے۔۔ :(
اختتام سمجھ میں نہیں آیا کہہ کر آپ نے مجھے سرشار کردیا ہے ۔۔ :hatoff:
افسانے کے لوازم میں‌سے ہے کہ اختتام سمجھ میں نہ آئے ۔۔ یعنی گنجلک ہو۔:rolleyes:
ایک بات پھر بہت شکریہ ۔۔
سلامت رہیں خوش رہیں‌۔
 
Top