’ونڈوز ایکس پی‘ اب ’میک‘ پر

’ونڈوز ایکس پی‘ اب ’میک‘ پر


یہ پروگرام ابھی تجرباتی بنیادوں پر متعارف کروایا گیا ہے
ایپل نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کی مدد سے مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم ایپل کے انٹل چپ والے کمپیوٹر پر چلایا جا سکے گا۔
اس نئے پروگرام کا نام بوٹ کیمپ ہے جس کی مدد سے ایپل کی مشین رکھنے والے ایپل کے او ایس ایکس اور مائکروسافٹ کے ونڈوزایکس پی پر کام کر سکیں گے۔

بوٹ کیمپ تجرباتی بنیادوں پر استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ مستقبل میں ایپل کے او ایس ایکس سافٹ ویئر میں یہ پروگرام شامل ہوگا اور اس کا نام لیپرڈ ہوگا۔

ایپل کے سینیئر نائب صدر فلپ شِلر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوٹ کیمپ کے بعد ونڈوز استعمال کرنے والے میک کو زیادہ پسند کریں گے۔

ایپل نے کہا ہے کہ اس کا ونڈوز کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ یہ کہ میک استعمال کرنے والے کئی لوگوں کی خواہش تھی کہ وہ ونڈوز کو انٹل والی مشین پر استعمال کر سکیں۔
 

جیسبادی

محفلین
اصل مسلئہ قیمت کا ہے۔ جب تک ایپل اپنی قیمتیں dell کے ۱۵۰ فیصد تک نہیں لے آتا، dell ونڈوز والے کنجوس مکھی چوس، کہاں مہنگے کمپوٹر خریدیں گے۔
 
میک او ایکس یا ونڈوز ایکس پی

ا یپل میکنٹوش کا ونڈوز ایکس پی چلانے کی خبر کی اھمیت اس وجھ سے اھم ترین ھے کھ میک کے استعمال کنندگان تمام قسم کے سافٹ ویر چلا سکیں گے جبکہ مایکرو سافٹ والوں نے کبھی اس پر کام نھیں کیا۔ دیکھنا یہ ھے کے اس ترف سے کیا جواب آتا ھے۔ :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
افتخار، اس بات سے آپ کی کیا مراد ہے کہ مائیکروسوفٹ نے کبھی اس پر کام نہیں کیا ہے؟ اعدادوشمار کے اعتبار سے تو ایپل میکنٹاش کے لیے بھی مائیکروسوفٹ نمبر ون سوفٹویر میکر ہے۔ ویسے مجھے تو صحیح طرح سمجھ نہیں آئی کہ بوٹ کیمپ سے مائیکروسوفٹ یا ایپل کو کیا فرق پڑے گا۔
 
Top