’مشرف نے اپنے لیے نیا پھندا منتخب کر لیا

مشرف خود گن اٹھاکر ماررہا تھا؟ :)
خود جہاز اڑا کر فارسفورس بم گرارہا تھا۔ اگر یہ خود کررہا تھا اور فوج منہ دیکھ رہی تھی تو پھر اپکی بات درست ہے
سب کچھ اسی کے حکم سے ہو رہا تھا۔ فوج ڈسپلن کی پابند ہوتی ہے۔ اگر مشرف سمجھتا ہے کہ اسکے ساتھ دوسرے کمانڈر شریک جرم تھے تو عدالت میں جاکر انکے نام کیوں نہیں بتاتا؟ ہسپتالوں کیوں چھپتا پھرتا ہے؟
 
خیال رہے کہ دنیا کی کوئی عدالت یہ صفائی تسلیم نہیں کرتی کہ جرم میں اور لوگ بھی شامل تھے

جرم میں شریک لوگوں پر مقدمہ تو چلتا ہے نا؟
یہاں تو سب مجرمین کو سفید چٹ لکھ کر دے دی گئی ہے۔ اور پھندا صرف کمزور کےگلے میں
 
سب کچھ اسی کے حکم سے ہو رہا تھا۔ فوج ڈسپلن کی پابند ہوتی ہے۔ اگر مشرف سمجھتا ہے کہ اسکے ساتھ دوسرے کمانڈر شریک جرم تھے تو عدالت میں جاکر انکے نام کیوں نہیں بتاتا؟ ہسپتالوں کیوں چھپتا پھرتا ہے؟

ہا ہا ہا
ڈسپلن۔ کیا فوج نے ائین پاکستان کی حفاظت کا حلف نہیں اٹھایا ۔ کیا یہ فوج اتنی گری ہوئی ہے کہ ایک غدار اکر اسے ہائی جیک کرلے؟ اگر ایسا ہے تو پھر بھی تمام کورکمانڈرز پر مقدمہ چلنا چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
دیکھتے جائیں۔ مارو کم اور گھسیٹو زیادہ پر عمل ہو رہا ہے۔

جب گھسیٹنے پر زور ختم ہو جائے گا تو ملک سے باہر جانے کا پروانہ مل جائے گا۔
 
دیکھتے جائیں۔ مارو کم اور گھسیٹو زیادہ پر عمل ہو رہا ہے۔

جب گھسیٹنے پر زور ختم ہو جائے گا تو ملک سے باہر جانے کا پروانہ مل جائے گا۔

ہا ہا ہا
مشرف سویلین کنٹرول میں نہیں ہے
عدالت گھسیٹ گھیسٹ کر مرگئی مگر مشرف کو عدالت میں نہ لاسکی۔ ابھی تو حکومت اور عدالت گھسٹ رہی ہے اور مشرف کے دشمنوں کی خواہشیں ان کے دل میں گھٹ رہی ہیں
 
Top