’مشرف نے اپنے لیے نیا پھندا منتخب کر لیا

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں بہت کمزور ہیں اور اسی لیے انہیں اپنے لیے نیا پھندا منتخب کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سابق صدر کو عدالت جانا چاہیے تھا لیکن وہ فرار ہو کر ہسپتال چلے گئے۔’اب ہسپتال جا کر وہ بند گلی میں پھنس گئے ہیں اور وہاں سے نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا، اب وہاں سے باہر نکلتے ہیں تو عدالت ہے اور وہاں ہی رہتے ہیں تو ان کی چیر پھاڑ ہو گی۔‘
پرویز رشید نے کہا کہ سابق فوجی حکمران جو بھی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں اس سے اپنے گلے کے لیے ایک نیا پھندا منتخب کر لیتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق جو بھی قانون سے دوڑتا ہے تو خود کو چیر پھاڑ کے حوالے کر دیتا ہے اور میری مشرف سے پھر درخواست ہے کہ چیر پھاڑ سے بچنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔
پرویز مشرف اب بند گلی میں پھنس گئے ہیں: پرویز رشید
انھوں نے پرویز مشرف کے ایک خفیہ ڈیل کے ذریعے بیرون ملک جانے کی اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ طاقتور قانون ہے اور اس قانون میں کوئی گنجائش نہیں کہ ملزم بیرون ملک چلا جائے
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/01/140125_pervez_musharraf_physically_fit_zz.shtml
 
کل نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ حکومت مشرف کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے اسکے بعد کوئی اگلا قدم ڈیل وغیرہ ہوگا۔
میری رائے میں پاکستان میں بڑے بڑے لوگوں کو سیاسی نہیں خالص قانونی وجوہات کی بنا سز ملنی چاہئے تاکہ عام آدمی کا اعتبار قانونی اور انصاف کے نظام پر پیدا ہو۔
 
سزا ک. لیےیاتوسندھی بھٹو ہے یا مہاجر مشرف؟
 
ساجد

محفلین
آپ کا پنجاب میں رہنے والے مہاجر خاندانوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟
حیرت کی بات ہے کہ پنجاب کے "مہاجر" پنجابیوں کے ساتھ شیر و شکر ہیں اور سندھ کے بعض مہاجروں کی پنجابیوں کے نام پر خواہ مخواہ دروازے میں انگلی پھنس جاتی ہے :)
 
پنجابی غیر پنجابی کی بات جب اتی ہے جب یہ ہوتا ہے کہ برائی کس پر ائی۔
مشرف پر ہاتھ ڈالنا اتنا اسان نہیں ہے جتنا ن سمجھ رہی ہے
 
کچھ لوگ خوامخواہ یہ مقدمہ صرف ن بمقابلہ مشرف قرار دے رہے ہیں، حالانکہ مشرف نے اپنے دور اقتدار میں اچھے خاصے دشمن اکٹھے کیئے۔ قبائیلی ہوں یا بلوچی وکلاء ہوں یا عدلیہ یا میڈیا یا سیاسی جماعتیں۔ مشرف نے کسی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ اب صرف ایم کیو ایم والے اپنے "محسن بھائی" کو بچانے کے لئے یا وہ لوگ جنہوں نے بقول ڈاکٹر عبدالقدیر مشرف سے اسکے دور میں حرام کھایا اس کو بچانے کے لئے نت نئے ناٹک کر رہے ہیں۔
 
اگر مشرف مجرم ہے
تو افتخار چوہدری بھی مجرم ہے کہ یہ مشرف کے پی سی او کا حلف یافتہ ہے
کیانی بھی مجرم ہے
تمام کورکمانڈرز بھی جو مشرف کے دور میں تھے
پاشا بھی
بلکہ ن اور پی پی بھی
سب مجرم ہیں
صرف مشرف کو پھندا کیوں۔ کیونکہ یہ کمزور ہے ؟
 
چوہدری افتخار کے بارے میں توکہا جاسکتا ہے کہ اسنے اپنی مرضی سے حلف اٹھایا، باقی سارے فوجی افسر فوجی ڈسپلن کے تحت پابند تھے۔ ن لیگ اور پی پی کو آپ کس لئے مجرم قرار دے رہے ہیں؟
 
دونوں نے مشرف سے معاہدے کیے
کورکمانڈرز کی مرضی سے تمام کام ہوئے۔ بگٹی کا قتل ہو، ججز کو ہٹانا ہو یا ایمرجنسی
صرف مشرف کیوں؟ کیا اس لیے کہ وہ کمزور ہے ؟
 
عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے وہاں جا کر یہ دلائل پیش کیجئے، ساری دنیا کے سامنے آجائے گا کہ ان میں کتنا وزن ہے؟ اور آپ سچے ہوئے تو فیصلہ آپ کے حق میں ہو جائے گا۔
 
عدالت اور انصاف:) پاکستان میں:)
مشرف کو مشکور ہونا چاہئے کہ اسے عدالت ملی ہے ورنہ مشرف خود اپنے دور اقتدار میں تو اپنے دشمنوں کو عدالت کے ذریعے قتل کرانے کے منصوبے پر عمل کر رہا تھا۔ اور کسی کو بغیر عدالت کے ہی مار دیا، کچھ پر فاسفورس بم گرا دئیے اور کبھی ججوں ہی کو گھروں میں بچوں سمیت قید کر دیا۔
 
مشرف خود گن اٹھاکر ماررہا تھا؟ :)
خود جہاز اڑا کر فارسفورس بم گرارہا تھا۔ اگر یہ خود کررہا تھا اور فوج منہ دیکھ رہی تھی تو پھر اپکی بات درست ہے
 
زیک

مسافر
اگر مشرف مجرم ہے
تو افتخار چوہدری بھی مجرم ہے کہ یہ مشرف کے پی سی او کا حلف یافتہ ہے
کیانی بھی مجرم ہے
تمام کورکمانڈرز بھی جو مشرف کے دور میں تھے
پاشا بھی
بلکہ ن اور پی پی بھی
سب مجرم ہیں
صرف مشرف کو پھندا کیوں۔ کیونکہ یہ کمزور ہے ؟
خیال رہے کہ دنیا کی کوئی عدالت یہ صفائی تسلیم نہیں کرتی کہ جرم میں اور لوگ بھی شامل تھے
 
Top