‘کلیاں اور شگوفے‘

سارہ خان

محفلین
صرف عبادت گزار اور چور ہی رات کے بدن میں دھڑک رہے ہوتے ہیں -

عبادت گزار کے سامنے اس کا مصلیٰ ہوتا ہے اور چور کے سامنے اس کا مسئلہ -

عبادت گزار اندر کے سفر پر روانہ ہوتا ہے اور چور باہر کے سفر پر نکل پڑتا ہے -

وہ اپنے جوتے اتار کر بڑا با ادب ہو کر مختلف گھروں میں یوں داخل ہوتا ہے جیسے کسی مقدس مقام کی زیارت کو آیا ہو -

اگر اس کی آہٹ سے خلق خدا کی نیند میں خلل پڑتا تو وہ شرم کر مارے منہ چھپا
کر بھاگ اٹھتا ہے -

کیونکہ ہر چور جانتا ہے کہ اگر وہ سامنے آگیا تو چور کے رتبے سے گر کر ڈاکو اور لٹیرا بن جائیگا -

اسی لیے تو جس گاؤں میں چور کا چکر لگ جائے وہاں کے سیانے اس کے پاؤں کے نشان سنبھال سنبھال کے رکھتے ہیں -

چور اتنا وضعدار اور رکھ رکھاؤ والا ہوتا ہے کہ کچھ مل جائے تو ٹھیک ورنہ چپ چاپ الٹے پاؤں لوٹ جائے گا -

ظاہر ہے وہ رشتےدار تو ہے نہیں کہ کہے اگر تمہارے پاس کچھ دینے کو نہیں تو کسی سے قرض لے دو -

از ڈاکٹر یونس بٹ " شیطانیاں "
 
سارہ خان

محفلین
یہ مزے کی کہانی فیس بک پر نظر آئی تھی ۔۔۔

اس آدمی نے 37 سال کی شادی کے بعد نوجوان محبوبہ کیلئے اپنی بیگم کو گھر سے نکال دیا، پھر بیوی نے کیسے انتقام لیا...؟
جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے...
.
جیک اور ایڈیتھ 37 سال سے خوشحال اور پرسکون ازدواجی زندگی گزار رہے تھے مگر جب جیک کی نوجوان سیکرٹری نے اس پر اپنے حسن کا جادو کیا تو اس نے نہ صرف ایڈیتھ کو طلاق دے دی بلکہ اسے اپنے کروڑوں ڈالر کے محل نما گھر سے بھی محض تین دن میں نکل جانے کا حکم دے دیا۔
.
بیچاری ایڈیتھ نے ایک دن اپنا سامان پیک کرنے میں صرف کیا، دوسرے دن مزدور بلوا کر سارا سامان نئی جگہ منتقل کروایا اور اس گھر میں اپنے آخری دن کے موقع پر ایک بہت ہی خاص کام کیا۔
.
ایڈیتھ نے جھینگوں اور چٹنی کے ساتھ اپنی آخری دعوت خود ہی کی اور پھر جھینگے کے خول، اور مچھلی کے انڈوں اور نمک سے تیار کردہ چٹنی caviar میں ڈبوئے اور یہ خول تمام گھر میں پردے لٹکانے والے پائپوں )rods( کے اندر ڈال دئیے۔
.
اگلے دن جیک اور اس کی محبوبہ اپنے محل میں رہنے کیلئے آگئے۔
.
کچھ دن تو بہت مزے میں گزرے لیکن پھر سارے گھر میں عجیب سی بو پھیلنا شروع ہوگئی جو آہستہ آہستہ اس قدر تیز ہوگئی کہ گھر میں رہنا ناممکن ہوگیا۔
.
جیک نے سارے گھر میں خوشبو کا چھڑکاؤ کروایا، پردے اور قالین تبدیل کروائے، ہر طرح کے ماہرین سے مشورہ لیا، لیکن بو کا کوئی علاج نہ ہوا۔
آخر کار بیچارے نے گھر بیچنے کا فیصلہ کیا لیکن اس کی بدبو کی کہانی سارے شہر میں مشہور ہوچکی تھی اور کوئی اسے خریدنے کو تیار نہیں تھا۔
.
جب یہ خبر ایڈیتھ تک پہنچی تو اس نے جیک سے کہا کہ جس گھر میں اس نے زندگی گزاری ہے وہ جیسا بھی ہے وہ اسے خریدلے گی، اور پھر اصل قیمت کے دسویں حصے میں گھر ایڈیتھ نے خریدلیا۔
.
جیک اور اس کی محبوبہ بہت خوش تھے کہ انہوں نے بہت بڑی مصیبت سے جان چھڑوالی۔
.
ایک ہفتے بعد جب ان کا سارا سامان پیک کرکے نئے گھر لے جایا جارہا تھا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہے تھے۔
نئے گھر لے جائے جانے والے سامان میں ہر چیز شامل تھی۔
.
.
.
پردے لٹکانے والے پائپ بھی۔;;;;;;

حمیرا عدنان سیدہ شگفتہ مقدس فرحت کیانی ناعمہ عزیز عائشہ عزیز
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ہاہاہاہا
ہاہاہا :) :)
او گاڈ
 
چوہدری صاحب گھر میں پردوں کا خاص خیال رکھنا :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
میرا خیال ہے گهر میں پردوں کو پائپوں سے لٹکانے کے بجائے کہو کی لکڑی سے بنی گول ہوئی , رندہ لگی لروں سے لٹکا ہی دوں۔۔;)
تسی جهینگے, مچهلی دے انڈے تے لون دی چٹنی آستے کوئی اور تهاں لبهو۔۔۔:cool2:
 
مقدس

لائبریرین
نہیں بدلتا وقت ۔۔۔ خیر منگو۔۔۔ یہ تمہاری میموری کے لیئے نہیں تھا ۔۔۔ پڑھ کے انجوائے کرنا تھا بس ۔۔۔ :rolleyes:
انجوائےکرنے کے ساتھ ساتھ تیمور کو بھی سنایا ہے۔۔۔ کہتے ہیں کہ ایک تم سے پوری نہیں پڑتی، دوسری لا کر مرنا ہے کیا :rollingonthefloor:
 
Top