‏وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کو بہتر بنا نے کے لئے آیئڈیاز طلب کر لیئے۔

جاسم محمد

محفلین
جو واقعتا ملکی معیشت پر مشورے دینے کے قابل تھے، ان کو تو موصوف نے لات مار کر اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہی باہر کر دیا تھا۔ اب سادہ لوح عوام سے کیا پوچھتے ہیں؟ جائیے پہلے اپنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے اصل ممبران کو دوبارہ اکٹھا کر کے پاکستان کی خدمت کیلئے راضی کریں۔ اور پھر اس فیلڈ میں دنیا کے چوٹی کے ماہرین جو بھی مشورے دیں ان پر من و عن عمل کریں۔
وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے
 

جاسم محمد

محفلین
بھوکے مر جاو ، قرضہ نہ لو۔
نئی حکومت چاہتے ہوئے بھی بیرونی قرضہ اتارنے کیلئے ڈالر نہیں چھاپ سکتی۔ مجبوراً پرانے قرضوں کی قسطیں اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑے ہیں
1-C17-D4-DD-23-CE-4-F7-D-845-B-322-E7-F94-C773.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمارے پاس مٹی کو سونا بنانے والے موجود ہیں۔ ڈالر کیا بیچتا ہے۔ اوپڑ دی اینکس دی گڑ گڑ دی ڈالر دی
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے پاس مٹی کو سونا بنانے والے موجود ہیں۔ ڈالر کیا بیچتا ہے۔ اوپڑ دی اینکس دی گڑ گڑ دی ڈالر دی
کیا پاکستان سے تیل نکلنا شروع ہو گیا ہے؟ جو زیر سمندر مبینہ ذخائر دریافت ہوئے تھے وہ بھی حتمی طور پر ثابت نہیں ہوئے ہیں۔
 
Top