۔۔۔ کہ طبیعت خراب ہے

اکمل زیدی

محفلین
میں تک بندی مشاعرے اور گرہ لگائیے میں کچھ پوسٹ کر رہا تھا اچا نک یاد آیا کچھ زمانے پہلے جب ہم یہاں آئے تھے تو اپنے زعم میں شاعر ی کے اعلٰی معیار پر فائز تھے مگر پھر اردو محفل کے "پہاڑ "کے نیچے آگئے۔۔تو تائب ہوئے مگر شاید لگ رہا ہے کہ یہ ہمارے مزاج میں شامل ہےجب ہی تو جب اور جہاں موقع ملتا ہے مس نہیں کرتے;) اس تمہید کا مقصد یہ تھا کے شروع شروع جب ہمیں کوئ نہیں جانتا تھا ہم نئے نئے تھے تو ایک (اپنے تئیں ) مزاحیہ غزل یہاں پوسٹ کی تھی غالباؐ 2015 کی بات ہے مگر شاید کسی نے دیکھنے کی بھی زحمت گوارا نہ کی ہو ۔۔وہی ایکبار پھراحباب کی سامنے ۔۔۔۔۔پیش کرتا ہوں۔۔۔

ہم سے نہ کر گفتار کہ طبیعت خراب ہے
ہوتا ہوں میں بیزار کہ طبیعت خراب ہے

کرنی ہےاگر بات تو دھیرے سےکیجیے
سرپرنہ ہوں سوار کہ طبیعت خراب ہے

نجانے کس طرح کی دوا دے رہا ہے ڈاکٹر
شفا کے نہیں آثار کے طبیعت خراب ہے

کمزوری بڑھ گئی کھا کے چائے اور پاپے
کچھ دو نا،مصالے دارکہ طبیعت خراب ہے

یوں لگا کے گھر میں در آئی کوئی فوج
کہا "ہیں تیماردار کہ طبیعت خراب ہے"

اف کیا شور شرابا مچاہوا ہے
ملے راہ فرارکہ طبعیت خراب ہے

میں نے کہا تنک کر دشمن نے اڑائی ہوگی
کس نے کہا سرکار، کہ طبیعت خراب ہے

اس بیدردی سے اکمل وہ ہمدردیاں ملیں
کہا تھابس ایک بار،کہ طبیعت خراب ہے
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
بہت دلچسپ ہے اکمل بھائی!

لیکن اس غزل کو اہلِ عروض سے بچا کر رکھیے گا ورنہ اُن کی بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
بہت دلچسپ ہے اکمل بھائی!

لیکن اس غزل کو اہلِ عروض سے بچا کر رکھیے گا ورنہ اُن کی بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔ :)
شکریہ احمد بھائی۔۔۔آپ کے تاثرات کا میں سچ میں اسے عروض کی بھٹی سے گذارنے لگا تھا ۔۔مگر سوچا جیسی بھی میری بےساختہ احساس پر مبنی ہے ۔۔۔آپس کی بات ہے ہماری منظوم آپ بیتی ہے اس ٹائم کی جب ہم صاحب فراش ہوئے تھے ان دنوں تو اسی صورتحال پر یہ "آمد" ہوئی تھی۔
اب یہ مت کہیے گا کہ ہاں پڑھ کر لگ رہا ہے کہ دماغ بھی متاثر ہوا تھا :LOL:
 
اچھی بات ہے۔

ویسے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ یہ بحر میں آ سکتی ہے۔ تابش بھائی کو ٹیگ کر دیجے بس۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
اچھی بات ہے۔

ویسے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ یہ بحر میں آ سکتی ہے۔ تابش بھائی کو ٹیگ کر دیجے بس۔ :)
تابش بھائی کو عموما ٹیگ نہیں کرنا پڑتا۔۔۔کیونکہ ۔۔۔۔
وہ محفل کی سماء چینل ہیں ہر پوسٹ پر نظر۔۔۔اور بہ ضرورت ۔۔کوئ سطر۔۔۔:D
 
Top