تعارف ۔۔۔۔اور مجھے کوئی خوش آمدید نہیں کہے گا۔

محمد اسلم

محفلین
عزیزی و محترم محفلین !
السلام علیکم و رحمہ۔۔۔۔
جی ہاں میں شاید کچھ ایسا ہی ہوں!
میں نہیں چاہونگا کہ کوئی ان رسمی باتوں میں کم از کم میرے لئے اپنا وقت خراب کرے۔
جہاں تک تعارف کی بات ہے تو یہ بھی ایک"رسم " ہی ہے،،،،مگر یہاں "ضروری رسم " سی ہے
میں محمد اسلم ،،،، انڈیا سے
"حلال" کی کھاتا ہوں۔۔۔۔۔۔(ویسے اس میں ایک رمز ہے)
محفل کو جب سے کھوجا ہے ،،،، آتا رہتا ہوں،،، کبھی کبھی مشکل ہوتی تھی ،،، سو آئی ڈی بھی بدلنا ٰ پڑا تھا
فیس بک پر میر ی تصویر پر ایک جملہ لکھا تھا ،،،، یہاں شئیر کرنا چاہونگا

I am not here to teach you something but let you learn...
اور بھی بہت سے مرض ہیں ،،، جو وقت کے ساتھ آپ جیسے پرخلوص ساتھیوں میں ابھر آئینگے اور نکھر جائینگے۔
جزاک اللہ
 

فلک شیر

محفلین
اللہ اکبر...........کیا دھانسو تعارف ہے........
خوش آمدید کہنا بھی ایک رسم ہے صاحب...........سوہم ادا کر چلے.........ورنہ آپ تو ابھی سے:boxing: موڈ میں ہیں........
 

محمداحمد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید محترم ۔۔۔۔! کیونکہ بہرکیف رسمِ دنیا بھی ہے، موقع بھی ہے ، دستور بھی ہے۔ :)

اور رہی بات وقت کی تو ہمارے ہاں لوگوں کے پاس یوں بھی بہت وقت ہے اور اسی وقت کو کاٹنے وہ اردو محفل میں آ جاتے ہیں۔ :)
 

شیزان

لائبریرین
میں بھی خوش آمدید کہنے نہیں آیا۔۔ مجھے بھی رسموں سے چڑ ہے
بس ایویں آ گیا کہ میرے پاس وقت کی بہتات ہے۔۔۔ لیکن صرف آج۔۔;)
 

یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید
یقیناً ہم آپ سے بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش ضرور کریں گے، اگر آپ باقاعدگی سے یہاں آتے رہے اور اپنے خیالات و آراء سے نوازتے رہے۔
 
Top