عباس تابش ۔۔میں اس کی آہٹیں چُن لوں، میں اس کو بول کر دیکھوں

زعفران زیب ستی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 27, 2013

  1. زعفران زیب ستی

    زعفران زیب ستی محفلین

    مراسلے:
    29
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    میں اس کی آہٹیں چُن لوں، میں اس کو بول کر دیکھوں
    گلی میں کون پھرتا ہے دریچہ کھول کر دیکھوں

    اور اب یہ سوچتا ہوں کیا تہِ داماں پڑے رہنا
    کسی مشعل کی لو ٹھہروں، ہوا میں ڈول کر دیکھوں

    یونہی شاید تسلّی ہو مری خستہ مزاجی کی
    میں اپنی خاک ہی کوئے ہنر میں رول کر دیکھوں

    یہ کیسی بید مجنوں کی تمنّا مجھ میں در آئی
    کہ میں بھی خود میں پیدا یہ اَنا کا جھول کر دیکھوں

    مرے بھی سر پہ رکھا ہے جنوں اسباب کی صورت
    ملے فرصت تو اس گٹھڑی کو میں بھی کھول کر دیکھوں

    نہ وہ آوارگی مجھ میں، نہ وہ آشفتگی مجھ میں
    میں کس معیار پہ اپنی وفا کو تول کر دیکھوں
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب :)

    شراکت کے لئے شکریہ
     
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب انتخاب
     
  4. زعفران زیب ستی

    زعفران زیب ستی محفلین

    مراسلے:
    29
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔ محترم سید شہزاد ناصر
     
  5. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب
    نہ وہ آوارگی مجھ میں، نہ وہ آشفتگی مجھ میں​
    میں کس معیار پہ اپنی وفا کو تول کر دیکھوں​
     
  6. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    مرے بھی سر پہ رکھا ہے جنوں اسباب کی صورت
    ملے فرصت تو اس گٹھڑی کو میں بھی کھول کر دیکھوں

    نہ وہ آوارگی مجھ میں، نہ وہ آشفتگی مجھ میں
    میں کس معیار پہ اپنی وفا کو تول کر دیکھوں

    :zabardast1:شراکت ہے
     
  7. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں اس کی آہٹیں چُن لوں، میں اس کو بول کر دیکھوں۔۔۔۔۔۔۔۔​

    خوبصورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
  8. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    نہ وہ آوارگی مجھ میں، نہ وہ آشفتگی مجھ میں
    میں کس معیار پہ اپنی وفا کو تول کر دیکھوں
    بہت خوبصورت کلام۔ شیئر کرنے کے لئے شکریہ۔
     
  9. زعفران زیب ستی

    زعفران زیب ستی محفلین

    مراسلے:
    29
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکر یہ،،،،،،، محترم انتخاب پسند کرنے کا
     
  10. زعفران زیب ستی

    زعفران زیب ستی محفلین

    مراسلے:
    29
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
     

اس صفحے کی تشہیر