سیما علی

لائبریرین
جذبات بھی خاموش ہوں تو صرف ایک ہی چیز آ پ کے من کو تازگی بخش سکتی ہے اور وہ ہے چائے جو آپ کے من کو نئی تازگی بخشتی ہے اور ایک خوشگوار احساس پھر سے تازہ ہو جاتا ہے چہرہ چمک اٹھتا ہے۔
کیو ں گل بٹیا!!!||
 

سیما علی

لائبریرین
ثمرین کہتیں ہیں ؀
خشک پتی کی سوندھی خوشبو میں تخیل کے بادل بننے لگتے ہیں۔
یہ دنیا بے ادب سی ہے یہاں بدذوق جیتے ہیں
سنہری چاند کی کھڑکی میں آٶ چائے پیتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
ٹائم چائے کا ہر دم
یہ ہمارا ذاتی مشاہدہ ہے کہ چائے کی مٹھاس اور لفظوں کی مٹھاس انسان کو قدآور بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
بیر بہوٹی کس کس کو یاد ہے۔خوبصورت مخملیں سی حسین بیر بہوٹیاں جو صرف ساون کی برساتوں سے وابستہ تھیں وہ بھی اب صرف یادوں میں ہیں ۔۔بارشیں جب برستی ہیں تو صرف پانی نہیں برستا ، ساتھ میں یادیں بھی برستی ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوں تو ساون سے ہمیں بس یہی یاد رہتا ہے
ساون کی بھیگی راتوں میں
جب پھول کھلیں برساتوں میں
مینوں یاداں تیریاں آؤندیاں نیں
:rolleyes:
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے روفی بھیا کیسے ہیں صرف جھلک دکھلاتے ہیں اور پھر غائب ۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
غور و خوص کے بعد یہ یاد آیا؀
کیوں غور و خوض تو جدت جہد کی گنجائش
اصول عشق میں ہو اجتہاد ٹھیک نہیں
 
Top