سیما علی

لائبریرین
ثمرات وفوائد رمضان المبارک کی عبادات اور فضائل و برکات کا تعلق ہے اس پر درجنوں صحیح احادیث پیش کی جاتی ہیں مگر رسول کا یہ فرمان کہ جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے اس کے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں، یہ ایک عظیم خوشخبری اور بشارت ہے جس سے محرومی کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ لیکن یہاں ایک بات پر خصوصی توجہ رہنی چاہیے کہ اتنے بڑے انعام کا استحقاق صرف اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب رمضان المبارک کے روزے مسنون طریقہ پر رکھے جائیں اور ایمان و احتساب کی شرائط کو پورا کیا جائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ٹوٹتا نہیں نور و نکہت کی بارش کا سلسلہ ماہ رمضان میں ۔۔۔لڑنے جھگڑنے والے روزہ کی ڈھال سے اپنے غصے کا مقابلہ کرنے لگتے ہیں۔ نگاہیں جھک جاتی ہیں اور دل انوار الٰہی کے دیدار میں محو ہو جاتے ہیں۔اس مہینہ میں ایک ضروری کام خدمت ہے۔ جہاں تک ہو سکے اپنے معاشرے اور اپنے گرد وپیش کی خدمت اور خبر گیری کریں۔ خدمت کا آغاز اپنے گھر والوں سے کریں۔
 

سیما علی

لائبریرین
توفیق نصیب فرمائے ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس ماہ مبارک سے پوری طرح مستفید ہونے کی ۔آمین۔
اس ماہ کو ہمارے لیے مغفرت کا اور اپنی رضا مندی حاصل کرنے کا ذریعہ بنائے۔آمین
 

سیما علی

لائبریرین
IMG-0274.jpg
@
آپ ہمیں دیوداس کی یاد دلا رہی ہیں آپا :rollingonthefloor:
یہی ہم بتانا۔ چاہتے ہیں کہ پارو سب کچھ ہیں۔۔۔
چائے پیجیے ۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top