عظیم

محفلین
چار لوگوں کے حالات اچھے بھی ہوں تو انہیں بھی دعائیں کرتے رہنا چاہیے، یعنی ہر حال میں دعائیں ضروری ہیں، ایسا ہی ہے نا؟ بھائی وجی !
 

الف عین

لائبریرین
چار لوگوں کے حالات اچھے بھی ہوں تو انہیں بھی دعائیں کرتے رہنا چاہیے، یعنی ہر حال میں دعائیں ضروری ہیں، ایسا ہی ہے نا؟ بھائی وجی !
جتنے بھی لوگ ہوں، انہیں گنے بغیر دعائیں دینی چاہیے۔ گن گن کر تو کچھ اور دیا جاتا ہے!
 
ٹم ٹم کراچی اور کراچی جیسے بڑے شہروں کی ایک سواری ہواکرتی تھی اب مگر اُس کی پٹریاں تک سڑکوں سے غائب اور یاد سے محو ہیں۔۔
 
آخری تدوین:
ترنم ناز ایک گلوکارہ، ملکہ ترنم نور جہاں کی باقاعدہ شاگرد اور موسیقار غلام حیدر کی معتقد تھیں ۔غلام حیدر نے تین بڑی گلوکاراؤں کو متعارف کرایا جوبالآخر شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچیں؛ایک ملکہ ترنم نورجہاں کہ آوازدے کہاں ہے ، دنیا میری جواں ہے،آباد میرے دل میں اُمید کا جہاں ہے۔۔۔۔۔دوسری لتامنگیشتر کہ یہ زندگی اُسی کی ہے جو کسی کا ہوگیا ، پیار ہی میں کھوگیا۔۔۔۔۔اور تیسری شمشاد بیگم کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ ، جینے دو ظالم بناؤ نہ دوانہ۔۔۔۔۔۔۔آج یہ تینوں دنیا میں نہیں ہیں مگر آج بھی دنیا اِن کے لہجہ و لہن اور صوت و صدا پر گوش برآواز ہے۔​
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
ٹم ٹم کراچی اور کراچی جیسے بڑے شہروں کی ایک سواری ہواکرتی تھی اب مگر اُس کی پٹریاں تک سڑکوں سے غائب اور یاد سے محو ہیں۔۔
پورے پاکستان سے تو شاید نہیں، مگر لاہور میں ٹانگے بھی اب بالکل نظر نہیں آتے۔ دیہاتی علاقوں میں بھی ناممکن ہی لگتا ہے کہ کہیں چلتے ہوں!
 

سیما علی

لائبریرین
گلوکار احمد جہانزیب کے گایا ہوا گیت ڈرامہ عشق مرشد کا ہے ۔۔۔احمد جہانزیب نے ڈرامہ "عشق مرشد کے لئے اسے بہت خوب گایا ہے ۔۔۔اور جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں بے حد اضافہ کیا ہم بھی گیت کی دھن سن کر ہی ڈرامے کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔۔۔
گیت بار بار سن کر لطف آتا ہے۔۔یہ بھارتی فلم اصلی نقلی کیلئے 1962ء میں گائے ہوئے گلوکارہ لتا منگیشکر کے مشہور گانے ” تیرا میرا پیار امر ، پھر کیوں مجھ کو لگتا ہے ڈر” سے لیا گیا ہے۔
نورِ جہاں اور نورِ محبت
دونوں جڑے تجھ سے پیا
پاگل یا جو گی مجھ کو کہو تم
میرا عشق سب سے جدا
تیری ہی خاطر لوں سو جنم میں
چاہے ہو جو بھی بھلا
نہ میں ہوں عاشق نہ میں دیوانہ
کہہ دو مجھے جو پیا
تیرا میرا ہے پیار امر
تو چاہے تو قدموں میں سر رکھ دوں
میرا جیون کیا گر مانگے تو
میری جان نذر کر دوں
 

سیما علی

لائبریرین
کیسے حال احوال ہیں، آپا
السلام علیکم و رحمتہ اللّه و برکاته
قرینِ قیاس ہوتا جاتا ہے یہ خیال کہ روفی بھیا ہمارے اور بٹیا کے بلانے پر آئے ۔۔پہلے وعلیکم السلام ۔۔شکر الحمد للہ رمضان کی بر کت سے طبعیت بہت بہتر ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
فی الحال بٹیا آپکے یہاں 8:30 رات کا وقت ہے ۔۔ابھی چار گھنٹے پیچھے ہیں ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
غین سے تو یہ شروع نہیں ہے پر عاطف بھیا پتہ نہیں جیوں یاد آیا

چند لوگوں کی محبت بھی غنیمت ہے میاں
شہر کا شہر ہمارا تو نہیں ہو سکتا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top