یہ کیا آفت آن گری؟

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم،
چند گھنٹے پہلے اس لڑی میں گپ شپ ہو رہی تھی اسی دوران دنیانیوز پر آن دی فرنٹ پروگرام شروع ہو گیا اور میں لیٹ کر وہ پروگرام دیکھنے لگا۔دنیا نیوز کی لائیو سٹریمنگ میرے لیپ ٹاپ پر چل رہی تھی۔۔اچھا ہوا کہ میں نے پروگرام دیکھنا شروع کر دیا تھا ورنہ محفل پر لگاہوتا تو میرے کمرے میں موجود گلوب ،لائٹ گلاس یا جو بھی کہیں میری ٹانگ پر گرنے کی بجائے،سر پر پڑا ہوتا اور میں اس وقت یہ لڑی پوسٹ کرنے کی بجائے کہیں اور پڑا ہوتا۔
ابھی ہسپتال سے ٹریٹمنٹ لے کر واپس آیا ہوں۔۔۔پتہ نہیں کیسے اور کیوں کمرے کی لائٹ کا بھاری بھرکم گلاس میری ٹانگ پر آن پڑا اور زخمی کر دیا۔ تین میں سے دو لاک ٹوٹے تھے جن کے سہارے وہ لٹک رہا تھا۔۔۔
اچھا ہوا پروگرام دیکھنے کے لئے میں لیٹ گیا تھا ورنہ جہاں بیڈ پر لیپ ٹاپ رکھا تھا میں زیادہ تر اس کے سامنے بیٹھا ہوتا ہوں اور یہ کمرے کا وسط ہوتا ہے اور سر پر وہ لائٹ جس کا گلاس ٹوٹا۔۔
 

ظفری

لائبریرین
اللہ آپ کو صحت دے ۔ اور مذید آفتوں سے بچائے ۔ :)
ویسے آج معلوم ہوا کہ آپ مذکر ہیں کہ " زندگی "کا نِک عموماً مونث ہی رکھتیں ہیں اور " زندگی " اردو گرامر میں شاید مونث کے ہی زمرے میں آتی ہے ۔ ;)
 

زبیر حسین

محفلین
وعلیکم السلام
چلیں بچت ہوگئی - صدقہ دیں کہ آفت کم پر ہی ٹل گئی
جی شکر ہے اس ذات کا۔۔۔ نہ صرف آفت ٹلی بلکہ محتاط بھی کر گئی کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے اگلے ہفتے میری فیملی واپس آ رہی ہے میں تو آج سوچ کر ڈر گیا تھا کہ اگر میرا منا وہاں لیٹا ہوتاتو۔۔؟
 

زبیر حسین

محفلین
اللہ آپ کو صحت دے ۔ اور مذید آفتوں سے بچائے ۔ :)
ویسے آج معلوم ہوا کہ آپ مذکر ہیں کہ " زندگی "کا نِک عموماً مونث ہی رکھتیں ہیں اور " زندگی " اردو گرامر میں شاید مونث کے ہی زمرے میں آتی ہے ۔ ;)
آمین۔۔
جی بجا فرمایا آپ نے ۔۔زندگی گرامر میں مونث ہی ہے لیکن یہاں مذکر ہے۔۔ایک دہائی پہلے جب اردو پیجز پر رکنیت لی تھی تو بغیر کچھ سوچے یہ نام رکھا لیا تب سے چلا آرہا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
الحمدللہ
اللہ کی ذات پاک نے اپنا کرم فرمایا ۔
اللہ آپ کو جلد صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی کا شکر ادا کریں۔

جب آپ کو علم تھا کہ تین میں سے دو کنڈے ٹوٹے ہوئے ہیں تو آپ کو پہلے ہی احتیاط کرنی چاہیے تھی بلکہ ان کو بدل لینا چاہیے تھا۔
 

زبیر حسین

محفلین
اللہ تعالٰی کا شکر ادا کریں۔

جب آپ کو علم تھا کہ تین میں سے دو کنڈے ٹوٹے ہوئے ہیں تو آپ کو پہلے ہی احتیاط کرنی چاہیے تھی بلکہ ان کو بدل لینا چاہیے تھا۔
مجھے علم ہوتا تو ضرور بدل لیتا جناب۔
اصل میں یہ لٹکنے والا نہیں تھا بلکہ تین ہک تھے اس کے، دو کب اور کیسے ٹوٹے مجھے بالکل پتہ نہ چل سکا۔۔۔دو شائد اکٹھے ٹوٹے اور تیسرا اس کا بوجھ سہار نہ سکا ۔
 

زبیر حسین

محفلین
چلیں آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتا ہوں لیکن یہ بھی واضح کر دوں کہ میرا اس پر یقین نہیں ہے۔
میں دبئی القوز امارات ہاؤسنگ میں رہائش پذیر ہوں میری بلڈنگ 30 ہے اور چند قدم کے فاصلے پر بلڈنگ 33
آپ ذرا گوگل پر جا کر یہ لکھیئے al khail gate building 33
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی بات کر رہے ہیں آپ

Shj.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
سمجھ نہیں آ ہی کہ ٹانگ کا افسوس کروں کہ فانوس کے برے نشانے کا :)
مذاق برطرف، خوشی ہوئی کہ زندگی کی زندگی بچ گئی :)
 

زبیر حسین

محفلین
اس کی بات کر رہے ہیں آپ

Shj.jpg
نہیں جناب اس کی بات نہیں کی۔۔
پھر گوگل پر جا کر تھوڑا دیکھیں ویسے میں دو چار باتیں بتا دیتا ہوں جو میرے نزدیک بھی صرف باتیں ہی ہیں۔
میری بلڈنگ کے ساتھ ہی ہے وہ بلڈنگ 33 اس میں یہ مشہور تھا کہ جن بھوتوں کا بسیرہ ہے اور دو تین لوگوں نے شائد خود کشی بھی کی۔۔زیادہ باتیں سیکورٹی والے بتاتے تھے کہ اس بلڈنگ میں یہ یہ ہوتا ہے۔
کچھ مرمت کا کام تو نظر آتا تھا باقی سب بلڈنگز اچھی خاصی نئی نئی اور وہ بھی ان کے ساتھ تعمیر ہوئی عجیب سی لگتی تھی لیکن ابھی مرمت وغیرہ کا کام ہونے کے بات کچھ لوگوں نے وہاں رہنا پھر شروع کر دیا ہے ویسے دو تین سال تک وہ بلڈنگ خالی رہی۔
 

زبیر حسین

محفلین
سمجھ نہیں آ ہی کہ ٹانگ کا افسوس کروں کہ فانوس کے برے نشانے کا :)
مذاق برطرف، خوشی ہوئی کہ زندگی کی زندگی بچ گئی :)
شکریہ جناب اور مجھے خوشی ہے کہ اس نے گرنا تھا تو اچھا ہوا میری ٹانگ پر ابھی گر گیا تین چار دن تک منا ادھر لیٹا ہو گا اس حادثے نے زیادہ محتاط کر دیا کہ جن چیزوں سے خطرہ محسوس نہ بھی ان کو بھی وقتا فوقتا چیک کرتے رہنا چاہیے۔ ویسے میں 13 کی رات پاکستان جا رہا ہوں اور 16 کو لوٹوں گا۔
 
Top