یہ کچھ آہوں کی لڑیاں ہیں ۔۔ غزل اصلاح کے لئے

ایک غزل نہایت جلد بازی میں اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ امید ہے آپ تمام احباب بھی اطمینان سے جواب نہیں دیں گے !!
استاد محترم جناب الف عین سر، اور تمام احباب ،دور و نزدیک سے، ایک نظرِ کرم کی گزارش ہے ! پوری غزل یا کسی بھی شعر کو ناقص پائیں تو بے تکلفی سے بخیہ ادھیڑ دیں !:p
بحر کے ارکان : مفاعیلن مفاعیلن
یہ کچھ آہوں کی لڑیاں ہیں
انھیں جھنکار پر لکھ دو

کسوٹی ہیں نقائص کی
ہر اک معیار پر لکھ دو

ندامت کے یہ آنسو ہیں
انھیں رخسار پر لکھ دو

خزاں کی بھوک ہیں یہ سب
ہر اک گلزار پر لکھ دو

انا الحق کے جو نعرے ہیں
چلو اب دار پر لکھ دو

سبق آموز جملے سب
لو ان آثار پر لکھ دو

عَلم بردارِ آزادی!؟
ہمیں، تلوار پر لکھ دو

ترازو تیر ہیں دل میں
یہ سب اشجار پر لکھ دو

یہ محنت ہی کا کھاتے ہیں
ہر اک منقار پر لکھ دو

پرانے، خستہ، بوسیدہ
انھیں افکار پر لکھ دو

یہاں ہے راستہ ممکن
ہر اک دیوار پر لکھ دو

نئے ہیں، ! تازہ !، نورس ہیں
انھیں آزار پر لکھ دو

قوی، مضبوط، مستحکم
مرے کردار پر لکھ دو!

جگہ دل میں بنا لیں گے
مرے اشعار پر لکھ دو
مقطع ابھی خام ہی ہے۔ لیکن لکھے دیتا ہوں
تصدق ہے یہ کاشف پر
مرے اصرار پر لکھ دو
یا
غزل کاشف کی ہے یعنی
فنِ فنکار پر لکھ دو
یا پھر اور ہی کچھ !
 
الف عین

لائبریرین
اچھے اشعار نکالے ہیں۔ لیکن خامی یہ محسوس ہوتی ہے کہ قافیے سے پہلے کے الفاظ بھرتی کے ہیں۔ انہیں، ہر اک کی تکرار بھی اچھی نہیں لگتی۔ میرے خیال میں اشعار کی تعداد کم کر دو اور اس قسم کی تکرار نکال دو۔
ویسے صرف ایک شعر، پہلے ہی شعر، میں یہ خامی ہے کہ لڑیاں اور جھنکار کا ربط نہیں جم رہا!!
 
بہت بہتر استاد محترم۔
درستی کی کوشش کرتا ہوں۔
جزاک اللہ
 
عاطف ملک

محفلین
قوی، مضبوط، مستحکم
مرے کردار پر لکھ دو!
آپ کردار کی بات کرتے ہیں،ہم تو آپ کے اوتار پر بھی یہ سب کچھ لکھ سکتے ہیں;)
عَلم بردارِ آزادی!؟
ہمیں، تلوار پر لکھ دو
لکھ دیا :)
انا الحق کے جو نعرے ہیں
چلو اب دار پر لکھ دو
اب روشنائی ختم ہو گئی ہے :p:LOL:

تفنن برطرف۔۔۔بہت خوب غزل نکالی ہے۔۔۔۔استادِ محترم کی تکرار والی بات سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں۔
درج بالا اشعار اور درج ذیل اشعار مجھے "زیادہ" اچھے لگے۔
یہاں ہے راستہ ممکن
ہر اک دیوار پر لکھ دو
واہ
کسوٹی ہیں نقائص کی
ہر اک معیار پر لکھ دو
بہت خوبصورت خیال ہے۔
ڈھیروں داد اور بہت سی دعائیں۔
 
کسوٹی ہیں نقائص کی
ہر اک معیار پر لکھ دو

ندامت کے یہ آنسو ہیں
انھیں رخسار پر لکھ دو

انا الحق کے جو نعرے ہیں
چلو اب دار پر لکھ دو

عَلم بردارِ آزادی!؟
ہمیں، تلوار پر لکھ دو
بہت خوب اور زبردست ۔۔ ہر شعر لاجواب ۔۔ ڈھیروں داد بھیا
 
آپ کردار کی بات کرتے ہیں،ہم تو آپ کے اوتار پر بھی یہ سب کچھ لکھ سکتے ہیں;)

لکھ دیا :)

اب روشنائی ختم ہو گئی ہے :p:LOL:

تفنن برطرف۔۔۔بہت خوب غزل نکالی ہے۔۔۔۔استادِ محترم کی تکرار والی بات سے میں بھی اتفاق کرتا ہوں۔
درج بالا اشعار اور درج ذیل اشعار مجھے "زیادہ" اچھے لگے۔

واہ

بہت خوبصورت خیال ہے۔
ڈھیروں داد اور بہت سی دعائیں۔
جزاک اللہ۔
غزل پر کام کرتا ہوں ان شا اللہ
بہت خوب اور زبردست ۔۔ ہر شعر لاجواب ۔۔ ڈھیروں داد بھیا
شکریہ ڈاکٹر صاحب
 
Top