یہ پاکستان ہے جہاں کوئی بھی مسلمان نہیں

ہندوستانی ریاست بہارکے ضلع پورنیا میں واقع ایک گاؤں 'پاکستان' میں اب کوئی بھی مسلمان نہیں رہتا۔یہاں نہ تو مسجد کی آوازیں سنائی دیتی ہیں نا ہی مندر کا گھنٹا بجتا ہے ۔ یہاں نہ تو کوئی اسپتال ہے ،نہ اسکول اور نہ ہی سڑکیں ۔جہالت کے اس اندھیارے میں زندگی گذارنے والے باشندے جنگ کو سخت نا پسند کرتے اور ہند و پاک خیر سگالی اور بھائی چارہ کے خواہاں ہیں ۔واضح رہے کہ اس گاؤں کا نام 1947 میں مشرقی پاکستان کی جانب ہجرت کر جانے والے مسلمانوں کی یاد میں رکھا گیا تھا ۔ مزید تفصیلات۔۔۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistan,_India
 
arifkarim

معطل

بھارتی حکومت کا حوصلہ ہے کہ ابھی تک اس گاؤں کا نام پاکستان ہی رہنے دیا ہے۔ اگر پاکستانی حکومت ہوتی تو اب تک بدلتی حکومت کیساتھ کبھی لیاقت علی خان، تو کبھی بینظیر بھٹو، تو کبھی زرداری کے نام سے اس گاؤں کا نام بدلتے رہنے تھا :)
 
:):)
 
حسیب

محفلین
کافی پہلے اخبار میں پڑھا تھا کہ پاکستان میں بھی بھارت یا انڈیا (اب ٹھیک سے یاد نہیں) نام کا ایک گاؤں ہے
 
حسیب

محفلین

عبدالحسیب

محفلین
بھارتی حکومت کا حوصلہ ہے کہ ابھی تک اس گاؤں کا نام پاکستان ہی رہنے دیا ہے۔ اگر پاکستانی حکومت ہوتی تو اب تک بدلتی حکومت کیساتھ کبھی لیاقت علی خان، تو کبھی بینظیر بھٹو، تو کبھی زرداری کے نام سے اس گاؤں کا نام بدلتے رہنے تھا :)
حوصلے کی داد دینے میں آپ نے جلدی کردی۔ غالباً حکومت کو اس گاؤں کا نام بدلنے کا بہانہ نہیں ملا ورنہ ہندوستان بھلا اس معاملے میں کیسے پیچھے رہ سکتا ہے۔ :)
حکومت کے حوصلے کی چند مثالیں :)
عبداللہ پور - یمونا نگر
مومن آباد - امبا جو گئی
عادل آباد - مکتائی نگر

اور جہاں نام بدلنا دشوار ہوا تو تلفظ بدل دیے گئے :)
احمد آباد- امداباد
حیدرآباد - ہیڈرا بیڈ

اورنگ آباد کا نام یا تلفظ تو بدلا نہیں جاسکا البتہ کچھ اخبار اور سیاسی جماعتیں اورنگ آباد کو 'سمبھاجی نگر' سے منسوب کرتے ہیں۔
 
کچھ اور نام جو بدل دئے گئے ۔۔۔۔۔
گورکھپور میں اردو بازار کو ہندی بازار ۔۔۔
آندھرا پردیش میں ۔۔۔
عادل آباد ۔۔۔ایدلاباد
جموں اینڈ کشمیر میں
اسلام آباد۔۔۔اننت ناگ
۔۔۔۔
میسور۔۔۔میسورو
مدھیہ پردیش میں
بھول بیر گڈھ۔۔۔۔سنت ہردا رام نگر
 
Top