یہ فونٹس کی مجهےضرورت ہے محترم۔۔۔۔۔۔۔

متلاشی

محفلین
اس کے لیے متلاشی صاحب بتا سکتے ہیں کہ کب لا رہے ہیں میدان میں۔ پچھلے کئی سالوں سے تو ہم بھی آمد آمد سن ہی رہے ہیں۔ آپ بھی لگ جائیے قطار میں
فاتح بھائی فونٹ ابھی مکمل نہیں ہوا اور نامکمل فونٹ ریلیز کر کے ہم اس کی مارکیٹ ویلیو کم نہیں کرنا چاہتے ۔۔۔ جب شاکر القادری صاحب نے تاج نستعلیق احباب کے شدید اصرار پر جلد ریلیز کیا تھا تب بھی میں نے انہیں عرض کی تھی کہ آپ کے فونٹ میں کافی اغلاط ہیں آپ ان کو پہلے درست کریں اور بعد میں مکمل درست فونٹ ریلیز کیجئے گا ۔۔ مگر افسوس میرے اس مشورہ کو اکثر احباب نے مخالفت اورتعصب پر مبنی سمجھا ۔۔۔ ابھی پچھلے دنوں میری شاکر القادری صاحب سے بات ہوئی تو انہوں یہی کہا کہ تاج نستعلیق فونٹ انہیں جلد ریلیز نہیں کرنا چاہیے تھا۔۔۔ وہ خود اس بات کا اقرار کر رہے تھے کہ ان کی اتنے عرصے کی محنت ایک طرح سے ضائع گئی ہے ۔۔۔ کیونکہ فونٹ کو وہ مقبولیت نہیں مل سکی جس کا وہ حقدار تھا ۔۔
ہمارے فونٹ میں ابھی مین مسئلہ کرننگ کا ہے جو کہ صرف ہمارے فونٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ ابھی تک یونی کوڈ بیسڈ کریکٹر فونٹ میں مکمل کرننگ کوئی بھی نہیں لگا سکا ۔۔۔ میرے اس پر تجربات جاری ہیں ۔۔۔ امیدیں کافی ہیں۔۔۔ میرے پاس کرننگ کی تیکنیک بھی ہے جس پر عمل کر کے فونٹ میں مکمل کرننگ لگائی جا سکتی ہے مگر اس کا نقصان یہ ہے کہ فونٹ کی سپیڈ اس سے متاثر ہوتی ہے ۔۔۔ امید ہے اس تفصیل کے بعد احباب کا شکوہ دور ہو جائے گا۔۔۔
 

sayani

محفلین
اسسلام علیكم
كیا كوئی صاحب بتا سكتا هے كه عماد نستعلیق میں كس طرح كشیده كرتے هیں؟ ورڈ میں یا كسی بهی پرو گرام میں ۔۔۔
 

sayani

محفلین
کیا آپ کا مطلب ہے کہ شفٹ + ۔ ہے
مجھے کچھ تفصیل بتانا پسند کرینگے عارف بھائی
 

sayani

محفلین
یہاں میں اپنا نام لکھ رہا تھا سعی ک بعد کشیدہ کرنا چاہ رہا تھا آپ نے جو کوپی پیسٹ کے لئے کیرکٹ دئے تھے وہ کرنے سے اسطرح ہو رہا ہے
سع
۔۔ید
 

sayani

محفلین
جناب سید عاطف علی صاحب ۔۔۔ ۔۔۔ کیا میں کہیں غلطی کر رہا ہوں ؟؟
یہ میں ایم اس ورڈ پر ہی ٹرائی کر رہا ہوں۔۔
 

sayani

محفلین
جناب عارف کریم صاحب ۔۔۔ ۔۔۔ کیا میں کہیں غلطی کر رہا ہوں ؟؟
یہ میں ایم اس ورڈ پر ہی ٹرائی کر رہا ہوں۔۔
 
Top