یہ دور یہ قید سخت جیسے (عبدالرؤف عروج

یہ دور یہ قید سخت جیسے
آویزش وہم و بخت جیسے

یہ دشت کی تیز تر ھوائیں
ٹوٹیں گے کئی درخت جیسے

اک شور فضا میں گونجتا ھے
آوازہ تاج و تخت جیسے

وہ ایک سکوت شام ہجراں
افسانہء لخت لخت جیسے

وہ چشم خوش التفات کیا تھی
اک حلقہء دام سخت جیسے

ہم یوں ھیں رہ وفا میں تنہا
صحرا میں کوئی درخت جیسے

عبدالرؤف عروج
 
Top