یہ حسابی پہیلی بوجھیں!

سید عاطف علی

لائبریرین
اینالیٹیکل ٹائپ کے ایسے پرابلم اَب ایسے بھی مُشکل نہیں رہے۔ آئن سٹائن کو انٹر نیٹ کی ایجاد کا پتا ہوتا تو یقینا" وہ ایسا دعویٰ نہ کرتا اور اگر مجھے فورا" ہی انٹرنیٹ پر اِس کا حل نہ مِل جاتا تو شائد میں اِسے حل کرنے کی کوشش کرتا :)
اسے آئنسٹائن رڈل کہا جاتا ہے ۔ نہیں معلوم یہ واقعی اس نے وضع کی بھی یا نہیں ۔اگر کی بھی تو اس کے دعویٰ سے اختلاف کیا جاسکتا ہے۔لیکن سوال کو دیکھنا اسی تناظر میں چاہیے ۔انٹر نیٹ پر اس سوال کے جوابات آپ جیسے آسان خوروں کے لیے ملتے ہیں وہ ان دو فیصد لوگوں کے مرہون منت ہیں جن کی طرف اس سوال میں اشارہ کیا گیا ہے۔:)
 
آوازِ دوست

محفلین
تو آپ نے پتا چلا لیا ہے کہ ہم اُن دو فیصد خوش قسمت لوگوں میں نہیں ہو سکتے :) شاہ جی ہم جیسے سہل پسندوں کو آپ کُچھ بھی کہہ لیں لیکن یقین کیجئے پہیے کو پھر سے ایجاد کرنا واقعی ہمارے بس سے باہر ہے :)
 
مذاق تھا یار۔ ہمیں پتہ ہے آپ کا دل و دماغ بڑا ہے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
آپ جیسے آسان خوروں کے لیے ملتے ہیں وہ ان دو فیصد لوگوں کے مرہون منت ہیں جن کی طرف اس سوال میں اشارہ کیا گیا ہے۔:)
بے دھیانی میں آسان کو حرام پڑھ لیا۔ مذاق:p:LOL::ROFLMAO: برطرف ویسے یہ کوئی نئی اصطلاح متعارف کرائی جا رہی ہے؟
 
آوازِ دوست

محفلین
بے دھیانی میں آسان کو حرام پڑھ لیا۔ مذاق:p:LOL::ROFLMAO: برطرف ویسے یہ کوئی نئی اصطلاح متعارف کرائی جا رہی ہے؟
آپ اگر دھیان دیں تو نئی اصطلاحات بنانا کُچھ مُشکل نہیں اور اگر آپ ایسے ہی بے دھیانی سے کام لیتے رہیں گے تو دوسرے لوگ یہ کام بطریقِ احسن کر دیں گے :)
 
ابن رضا

لائبریرین
آپ اگر دھیان دیں تو نئی اصطلاحات بنانا کُچھ مُشکل نہیں اور اگر آپ ایسے ہی بے دھیانی سے کام لیتے رہیں گے تو دوسرے لوگ یہ کام بطریقِ احسن کر دیں گے :)
نئی اصطلاح (آسان خور) آپ نے یا ہم نے تھوڑی بنائی ہے وہ تو شاہ صاحب نے بنائی ہے۔

مزید براں" مذاق برطرف " خصوصی طور پر اسی لیے لکھا تھا کہ آپ کی دل آزاری ہرگز مقصود نہ ہے۔
 
Top