یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی ،پدوکون کے نخرے ساتویں آسمان پر

کاشفی

محفلین
یہ جوانی ہے دیوانی کی کامیابی ،پدوکون کے نخرے ساتویں آسمان پر
dipi.jpg

مبئی : یہ جوانی ہے دیوانی کی باکس آفس پر سپر ڈوپر کامیابی کے بعد دپیکا پدوکون کے نخرے ساتویں آسمان پر پہنچ گئے جنہوں نے کسی بھی نئی فلم میں رنبیر کپور کے مقابل کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔ دپیکا پدوکون اور رنبیر کپور کی جوڑی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے کیونکہ ان دونوں کی بلاک بسٹر فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے سو کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ہدایتکار وکرم سنگھ نے اس جوڑی کو نئی فلم” رائے” میں شامل کرنے کی پیشکش کی لیکن دپیکا نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ وہ کچھ عرصے کیلئے رنبیر کپور کی ہیروئن بننے کے بجائے گھر والوں کو وقت دینا چاہتی ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
YeJawaniHaiDewani_7-8-2013_108451_l.jpg
ممبئی…بالی وڈ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ،فلم نے ایک مہینے میں صرف بھارت میں 185 کروڑ کا بزنس کرلیا رواں سال 31 مئی کو ریلیز ہونے والی” یہ جوانی ہے دیوانی“ کے دیوانوں نے 50 کروڑ کے بجٹ کی اس فلم کو صرف بھارت میں 185 کروڑ کا بزنس دے دیا۔فلم کی کہانی من موجی نوجوان لڑکے بنی یونی رنپیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دی پیکا پڈوکون کی محبت سے بھرپور ہے ،فلم کے گانے بدتمیز دل اور بلم پچکاری نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں جبکہ بالی وڈ کی ڈان سنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھاگرا میں خصوصی کردارنے فلم کو مزید پرکشش بنا دیاہے۔ فلم کے ہیرو رنبیر کپور اور ہیروئین دی پیکا پڈوکون نے اداکاری کے وہ جوہر دکھائے کہ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کی کامیابیوں کو ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے جس کے بعد لگتا ہے یہ فلم جلد 2 سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوجائے گی۔
 
Top