یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔

عاطف بٹ

محفلین
واہ ، کیا بات عاطف بھائی!
بالکل صحیح کیا ۔ ویسے اس آپ بیتی میں اس "غنڈہ گردی" کی شدید کمی ہے جس کے بعد استفعٰی لکھا تھا۔
بہت شکریہ شگفتہ آپی
میں یہاں صرف تین واقعات کا ذکر کیا ہے اور وہ بھی مختصراً ورنہ اٹلس ہنڈا میں میری کئی جھگڑے ہوئے تھے اور وہ سارا انبار مل کر فروری 2005ء تک پہنچتے پہنچتے استعفیٰ کے لئے میرے ذہن بنا چکا تھا۔ دراصل، میں مزید پڑھنا چاہتا تھا اور انہی دنوں میں نے اے سی ایم اے میں داخلہ بھی لے لیا ہوا تھا۔ سی ای او سے ہونے والی تکرار کے پیچھے بھی یہی وجہ کارفرما تھی۔ پھر میں نے سوچا کہ پڑھائی زیادہ اہم ہے اور اگر میں اے ایچ ایل میں الجھ کر رہ گیا تو زندگی رک جائے گی۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ قدرت نے مجھے اس کام کے لئے پیدا ہی نہیں کیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس طرح کے کاموں کے لئے پیدا کیا گیا تھا جو اب کررہا ہوں۔
 

سید زبیر

محفلین
عاطف بٹ ! بہت خوب ، پیر ومرشد حضرت اقبال کی نظم ٹیپو سلطان کی وصیت یاد آگئی
باطل دوئی پسند ہے حق لا شریک ہے
شرکت میان حق و باطل نہ کر قبول
سدا خوش رہیں ۔ رزاق رزاق ہے وسیلہ وسیلہ ہے ۔
 

عاطف بٹ

محفلین

ماہی احمد

لائبریرین
اٹھ کر نہائے دھوئے، ناشتہ کیا، جیب میں جھانکا تو اتنے پیسے موجود پائے کہ بآسانی شیخوپورہ تک آنا جانا ہوسکے۔ تیار ہو کر گھر سے نکلے اور مینارِ پاکستان کے سامنے سے شیخوپورہ جانے والی گاڑی پر سوار ہوگئے۔ گاڑی نے جا کر خانپور نہر کے پل پر اتار دیا (دراصل یہ نہر اپر چناب ہے لیکن قریبی گاؤں کی نسبت سے خانپور نہر کہلاتی ہے)۔
ناشتہ کیا؟؟؟؟:eek::eek::eek::eek::eek:
روزہ نہیں تھا رکھا؟؟؟
 

تلمیذ

لائبریرین
قدرت نے مجھے اس کام کے لئے پیدا ہی نہیں کیا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس طرح کے کاموں کے لئے پیدا کیا گیا تھا جو اب کررہا ہوں۔

سراسر خوش بختی، جس کا شکرکرنا آپ پر واجب ہے۔۔
حضرات واصف مرحوم کا قول ہے کہ ’’وہ شخص انتہائی خوش نصیب ہے جس کا شوق اس کا پیشہ بن جائے‘‘۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
 

عاطف بٹ

محفلین
سراسر خوش بختی، جس کا شکرکرنا آپ پر واجب ہے۔۔
حضرات واصف مرحوم کا قول ہے کہ ’’وہ شخص انتہائی خوش نصیب ہے جس کا شوق اس کا پیشہ بن جائے‘‘۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
جی بالکل صحیح کہا سر آپ نے۔ جزاک اللہ خیراً :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
جی بالکل میرا ہی قصور ہے کہ آپ نے پورا مضمون پڑھے بغیر ہی سوال جڑ دیا! :p :ROFLMAO:
نہیں میں نے پورا پڑها۔ سچی :unsure: مجهے بس یہی سمجھ آئی کے آپ کو "اچانک" ہی جاب مل گئی اور پھر آپ نے وہاں جا کر ٹھشوں ٹھشوں خوب پھڈے کیئے اور اس سے پہلے کہ وہ آپ کو نکالتے آپ خود ہی استعفیٰ دے کر آ گئے :p
 

عاطف بٹ

محفلین
نہیں میں نے پورا پڑها۔ سچی :unsure: مجهے بس یہی سمجھ آئی کے آپ کو "اچانک" ہی جاب مل گئی اور پھر آپ نے وہاں جا کر ٹھشوں ٹھشوں خوب پھڈے کیئے اور اس سے پہلے کہ وہ آپ کو نکالتے آپ خود ہی استعفیٰ دے کر آ گئے :p
سبحان اللہ۔ کیا تیز دماغ پایا ہے! آنٹی کہاں ہیں؟ ان سے پوچھنا ہے کہ آپ کو بچپن میں کیا کھلاتی رہی ہیں! :p
 
Top