یک شعر

حسان خان

لائبریرین
محمد حسان بھائی میں اپنی ہٹ دھرمی پر شرمندہ ہوں کہ پھر یہ مصرع ذہن نے گھڑ لیا ہے کہیں سے اور پوچھے بغیر بن نہیں رہی، کرم فرما دیں کہ کیا دستوری طور پر شعر ٹھیک ہو جاتا ہے اب، ورنہ تابوت میں آخری کیل تو ہے ہی۔

یاِرِ من از نگاہِ تو من زندہ ام
خوب تر منظرہ ایں کہ من دیدہ ام
مصرعِ دوم کا مفہوم تو نِکل رہا ہے لیکن زبانی ساخت کے لحاظ سے عجیب و غریب اور پست ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
جی ٹھیک، حسان بھائی کیا اس طرح درست ہو جاتا ہے؟

ایں عجیب است جادو کہ من دیدہ ام
یہاں «این» مجھ کو عجیب لگ رہا ہے۔ «این» صفت کے قبل نہیں آتا۔ فارسی میں فطری جملہ ایسا ہوتا ہے: «این جادو عجیب است.»

فارسی شاعری کا مُطالعہ جاری رکھیے، آپ کو خود آہستہ آہستہ شِناسائی ہوتی رہے گی کہ کون سی ساختیں، کون سے اسالیبِ زبان اور کون سے مُحاورے فارسی شاعری میں فطری اور فصیح معلوم ہوتے ہیں اور کون سے نہیں۔
 
نوید ناظم آپ اس وقت پوری توجہ فارسی‌اموزی اور فارسی شعرخوانی کی طرف رکھیں . یہ الٹے سیدھے شعر خود ہی فصیح ابیات میں تبدیل ہو جائیں گے. میں نے اپنی وہ غزل فارسی شعرخوانی کے آغاز کے تین سال بعد تحریر کی تھی اور اس دوران میں نے ہزاروں ابیات خوانی (پڑھی) اور کئی ابیات یاد کیں
 
نوید ناظم

محفلین
«این» کے مُصوِّت (ووول) کو کشیدہ نہیں کیا جاتا۔ کم از کم میرے ذہن میں تو ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔

حسان بھائی ایک جاننے والے ہیں، رات انھوں نے مولانا کا یہ شعر بھیجا... مجھے تو اس کے افاعیل بھی معلوم نہیں پڑ رہے، تاہم اس میں لفظ " این" دیکھا تو سوچا اس بابت پوچھ لوں، کیا یہاں پر یہ مکمل این کے طور استعمال ہوا یا کسی اور طرح سے۔۔ اور اگر اس کے اوزان بتا دیں تو احسان مند رہوں گا.
پیر من و مرید من درد من و دوای من
فاش بگویم این سخن شمس من و خدای من
 
میں علمِ عَروض اور بُحور کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، تاہم مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اِس بیت کی بحر یہ ہے: مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن۔
اِس بیت میں بھی «این» کا تلفُّظ «اِن» ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
حسان بھائی ایک جاننے والے ہیں، رات انھوں نے مولانا کا یہ شعر بھیجا... مجھے تو اس کے افاعیل بھی معلوم نہیں پڑ رہے، تاہم اس میں لفظ " این" دیکھا تو سوچا اس بابت پوچھ لوں، کیا یہاں پر یہ مکمل این کے طور استعمال ہوا یا کسی اور طرح سے۔۔ اور اگر اس کے اوزان بتا دیں تو احسان مند رہوں گا.
پیر من و مرید من درد من و دوای من
فاش بگویم این سخن شمس من و خدای من
اس شعر کی بحر وہی ہے جو اوپر خان صاحب نے لکھی ہے، یعنی مفتعلن مفاعلن دو بار۔

"این" کا وزن ہمیشہ فع کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور جیسا کہ خان صاحب نے لکھا کبھی فاع یعنی "ای، ن" استعمال نہیں ہوتا۔ کلاسیکی برصغیر کی فارسی میں اسے ہمیشہ نون غنہ کے ساتھ لکھ کر یعنی "ایں" لکھ کر فع باندھتے ہیں۔ ایرانی فارسی میں چونکہ نون غنہ نہیں ہے سو وہ اسے نون معلنہ کے ساتھ لکھ کر یعنی "این" لکھ کر "اِن" تلفظ کرتے ہیں اور فع ہی باندھتے ہیں، فاع نہیں۔

جو شعر اوپر درج ہے اس میں الف کا وصال ہوا ہے، تقطیع دیکھیں

پیر من و مرید من درد من و دوای من
فاش بگویم این سخن شمس من و خدای من

پی رِ مَ نو - مفتعلن
مرید من - مفاعلن
دردِ مَ نو - مفتعلن
دواء من - مفاعلن

فاش بگو - مفتعلن
یَ می سخن - مفاعلن (بگویَم کی میم اور ایں کی الف میں وصال ہوا ہے، ایں کے ایرانی تلفظ سے تقطیع یوں ہوگی، "یَ من سخن"، یعنی وزن میں فرق نہیں آئے گا)
شمسِ مَ نو - مفتعلن
خداء من - مفاعلن

والسلام
 
یہ آپ نے شفقت فرمائی۔۔۔ بے حد ممنون ہوں۔
 
نوید ناظم

محفلین
خیلی مُتشکّرم!
برادر اریب آغا نے درست توجُّہ دلائی ہے۔ فارسی میں 'تماشا' نظارہ کا مُترادف ہے، اور فارسی میں تماشا دیکھا نہیں بلکہ کیا جاتا ہے۔
نوید ناظم، لہٰذا آپ کی بیتِ اول تا حال خلافِ محاورہ ہے۔
حسان بھائی آج لغت میں ایک لفظ تلاش کرتے ہوئے '' تماشا '' نظر آ گیا، آپ نے اوپر درست نشاندہی فرمائی ہے، اور تماشا کردن دیکھنا اور تماشا کا معنیٰ منظر یا نظارہ، اور اس مصرع میں تماشا کو بمعنیٰ نظارہ ہی استعمال کیا تھا خوب است ایں تماشا کہ من دیدہ ام ( یہ بہت خوب منظر ہے جو کہ میں نے دیکھا ہے ) خیال سے قطع نظر اس مد میں کیا یہ مصرع درست شمار نہیں ہوتا؟
 
فارسی میں تماشا دیکھا نہیں جاتا، بلکہ کسی چیز کو تماشا کیا جاتا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
پھر یہ اس صورت میں ٹھیک ہو گا؟

خوب است ایں تماشا کہ من کردہ ام؟
فارسی میں مُجرّد 'تماشا' استعمال نہیں ہوتا، بلکہ کسی ایسی چیز کی معیّت میں اِس لفظ کا استعمال ہوتا ہے، جس کا تماشا کیا جا رہا ہو۔ 'تماشایِ چیزی کردن' یا 'چیزی را تماشا کردن' فارسی اسلوب ہے۔
اگر یہ فعل 'مُتعدّی' کے بجائے 'لازم' استعمال کیا جائے (یعنی مفعول کے بغیر استعمال کیا جائے) تو نشاط و تفریح کرنا اور عیش عشرت کرنا مفہوم دیتا ہے۔
 
جی ٹھیک،
خوب است ایں نظارہ کہ من دیدہ ام
اگر ایسا ہو ؟ نظارہ مفعولن کے ساتھ ساتھ کیا فعولن کے وزن پر آ سکتا ہے فارسی میں؟ یہ لفظ عربی میں تو ہے فارسی میں بھی کیا عربی اور اردو ہی کی طرح معنی دیتا ہے نیٹ پر انگریزی سے فارسی ڈکشنری میں تو وہی معنیٰ درج ہے جو اردو میں ہے، داد رسی فرمایے گا آپ۔
 
فارسی میں 'نظاره' بھی نہیں دیکھا جاتا، بلکہ کسی چیز کو نظارہ کیا جاتا ہے۔
 
نوید ناظم

محفلین
حسان خان بھائی اس پر بھی کرم کی نظر ڈالیے گا۔۔

در دلم دردِ تو از ازل است، وای!
ایں زرِ خوب من یاب در رائیگاں

(فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن)
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
Top