یو ٹیوب کا نعم البدل

ذوالقرنین

لائبریرین
ایک دوست کے ذریعے سے ایک سائٹ کا پتا چلا۔ ہم اسے یوٹیوب کا کچھ نہ کچھ نعم البدل کہہ سکتے ہیں۔ چونکہ اس کا تعلق یو ٹیوب سے نہیں ہے پھر بھی میں نے جو سرچ کیا اس کا رزلٹ دکھا دیتا ہے۔
ویسے بھی سائٹ ملک چین کا ہے۔ اور پاک چین دوستی کے ناطے ہمیں اس سائٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ کیونکہ چین نے ہر برے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیتا آیا ہے۔
سائٹ کا ایڈریس ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
نعم البدل پر کس چیز میں۔۔۔
ویڈیوز کے لیے۔
لیکن یہاں تو سب چینی زبان میں ہے شاید
ویسے میرے پاس یوٹیوب چل رہی ہے۔
جی ہاں پر آپ سرچ بار میں انگلش میں سرچ کریں۔ آپ کو رزلٹ انگلش میں ہی ملے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹوں کی تعداد سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے لیکن اصل مسئلہ ہمارے کام کے مواد کا ہوتا ہے جو اس ویب سائٹ پر نہیں ہے۔ مثلاً ہم نے "گلوں میں رنگ بھرے" تلاش کرنا چاہا تو ایک بھی ویڈیو موجود نہیں جب کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ یو ٹیوب پر ماشاء اللہ سینکڑوں ویڈیوز ملتی ہیں اس ایک غزل کی۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ
ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کی ایک فہرست یہاں دیکھ لیجیے۔
 
تو آپ ہی اپ لوڈ کر دیجئے فاتح بھائی!:):):)
 
عثمان

محفلین
چینیوں کو دوستی کے ناطے خود ہی چاہیے کہ وہ چینی ڈبنگ میں جیکی چن کے ایکشن کے ساتھ دیسی گانے اپ لوڈ کریں۔ :cool:
 
فاتح

لائبریرین
چینیوں کو دوستی کے ناطے خود ہی چاہیے کہ وہ چینی ڈبنگ میں جیکی چن کے ایکشن کے ساتھ دیسی گانے اپ لوڈ کریں۔ :cool:
ویسے اگر چین کو اتنی ہی دوستی نبھانی ہوتی تو وہ دیسی گانوں سے پہلے اس سائٹ کا اردو ورژن ہی بنا دیتے تا کہ ان کے پاکستانی لنگوٹیے سمجھ تو سکتے کہ لکھا کیا ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
ویسے اگر چین کو اتنی ہی دوستی نبھانی ہوتی تو وہ دیسی گانوں سے پہلے اس سائٹ کا اردو ورژن ہی بنا دیتے تا کہ ان کے پاکستانی لنگوٹیے سمجھ تو سکتے کہ لکھا کیا ہے۔ :)
جیسے چینیوں کی انگریزی چینیوں ہی کو سمجھ آتی ہے اسی طرح ان کی اردو سن کر بھی آپ کو شکایت رہے گی کہ یار اردو بولو۔ :D
 
فاتح

لائبریرین
جیسے چینیوں کی انگریزی چینیوں ہی کو سمجھ آتی ہے اسی طرح ان کی اردو سن کر بھی آپ کو شکایت رہے گی کہ یار اردو بولو۔ :D
بھئی کم از کم ہم لنگوٹیوں کا حق تو تھا نا۔۔۔ یہ ہماری حق تلفی ہوئی ہے۔۔۔ اس پر احتجاج ہو گا۔۔۔ آواز بلند کی جائے گی۔۔۔ چل بھئی میری ویلی قوم! نکل آ احتجاج کے لیے سڑکوں پر اور لگا دے آگ اپنے ملک میں، تباہ و برباد کر دے ہر امیر غریب کی جمع پونجی کہ اس چینی ویب سائٹ پر اردو کیوں نہیں ہے۔ ;) نعرۂ تکبیر
 
Top