اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی سی ایم ایس کو مقامیانے لگیںتو انکوڈنگ کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے الفاظ عجیب و غریب ہو جاتے ہیں کیا کوئی اصول ہے کہ کہاں پر یونی کوڈ سپورٹ کو ایڈ کرنے سے اردو وغیرہ درست طریقے سے لکھی جاسکتی ہے؟ کیا ہم لینگوئج فائل پو یہ اصول لاگو کردیں یا کہیںاور جگہ پر کوئی سادہ سا حل نہیںہے اسکا؟
نوٹ پیڈ میں متعلقہ فائل کھول کر جب آپ اس میں اردو لکھ کر محفوظ کریں تو ایرر آتا ہے کہ فائل آسکی ہے مواد اڑ جائے گا۔ وہاں کینسل پر کلک کرکے فائل کو دوبارہ سیو کرلیں انکوڈنگ یو ٹی ایف 8 کردیں موجودہ فائل اصل کو اوور رائٹ کردے گی جس کی انکوڈنگ یونیکوڈ ہوگی۔ اب جیسے مرضی اردو لکھیں۔ وسلام
لینگویج فائل کو یو ٹی ایف 8 فارمیٹ میں سیو کرنے سے اردو سپورٹ فراہم نہیں ہوتی، البتہ یہ اس کا ایک مرحلہ ضرور ہے۔ اردو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پیج اور ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ کے ساتھ ساتھ ڈیٹاکیوریز کی اینکوڈنگ بھی درست کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس کے علاوہ اکثر پی ایچ پی کی سٹرنگ اوور لوڈنگ بھی استعمال کرنی پڑتی ہے۔
میں یہ کام پہلے ہی کررہا ہوں BabelPad کے زریعے مگر یہ کافی نہیں ہے اور نبیل بھائی یہ ٹیوٹورئل تو بہت پہلے لکھ دینا چاہیے تھا کیونکہ یہ تو بنیادی باتیں ہیں امید ہے جلد ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی ۔ شاکر بھائی کیا یونی کوڈ میں سیو کرنے کے علاوہ بھی آپ کوئی طریقہ اختیار کرتے ہیں؟ کچھ اس لنک کے بارے میں تبصرہ کریںhttp://www.techiecorner.com/129/php-how-to-convert-iso-character-htmlentities-to-utf-8/