arifkarim
معطل
جناب عارف صاحب درج ذیل لنک پر میں نے قرآن ایکسپلور میں انڈو پاک خط میں دستیاب قرآن پاک اپ لوڈ کر دیا ہے چک کر کے بتائیے
http://www.mediafire.com/?inoezd3tbha
شکریہ راہب! میں اس فائل پر آج آٹو ریپلیس کا کام کر کے دوبارہ اپلوڈ کرتا ہوں!
جناب عارف صاحب درج ذیل لنک پر میں نے قرآن ایکسپلور میں انڈو پاک خط میں دستیاب قرآن پاک اپ لوڈ کر دیا ہے چک کر کے بتائیے
http://www.mediafire.com/?inoezd3tbha
اب ایسا کیا جائے اس پروجیکٹ پر باقاعدہ کام کیا جائے اور جو دوست اس میں کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اُن کو کچھ کام سونپا جائے اور بے جا بحث سے بچا جائے۔۔۔ ویسے بھی بے جا بحث اصل مقصد سے دور کرتی جاتی ہے۔۔۔
میں بھی اس پروجیکٹ میں کام کرنا چاہتا ہوں اسلئے میرے لائق جو کام ہے مجھے ضرور بتایا جائے۔۔۔ شکریہ۔۔۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین

جناب میں سورۃ الرحمن کی پروف ریڈنگ اور تصحیح کا کام اپنے ذمہ لیتا ہوں
محترم عارف کریم صاحب
جیسا کہ آپ نے فرمایا میں سورۃ آل عمران پر کام شروع کر تا ہوں ۔ جزاکم اللہ ۔
بلال صاحب: آپ سورۃ البقرہ پر کام شروع کریں۔
امسال 2008 میں دو قرآنی فانٹس: نور ہدایت اور نور قرآن ریلیز ہوئے، جن کے ذریعے قرآن پاک کو برصغیری رسم الخط کے مطابق لکھا جا سکتا ہے۔ نور ہدایت فانٹ میں ابھی اسکی لیمیٹڈ سپورٹ ہے مگر نور قرآن فانٹ کو ہم مسلسل اپڈیٹ کر رہے ہیں اور اب یہ اس حالت میں ہے کہ اسکی مدد سے پورا قرآن اوپن ٹائپ / یونیکوڈ میں لکھا جا سکتا ہے۔
عارف کریم
میں بھی اس کام میںاپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔لیکن میں جو کیبورڈ یوز کرتا ہوں۔اس میں اعراب نہیں ہیں۔
میں مائکروسوفٹ کیبورڈ کریئٹر میں کیبورڈ سیٹ کیا تھا۔وہ سیو کس طرح ہوگا؟ پھر اس بنائے گئے کیبورڈ کو اپنے سسٹم میں کیسے نصب کروں؟؟؟
اگر کوئی صاحب مجھے میرے والا کیبورڈ(اعراب کیساتھ) فراہم کردیں تو نوازش ہوگی۔
پیارے بھائی میں نے ایک جگہ پہلے بھی یہی پڑھا ہے۔ الحمد للہ نور ہدایت میں برصغیری رسم الخط کے مطابق لکھنے کی مکمل سپورٹ موجود ہے اور دو پارے مکمل آن لائں بھی موجود ہیں۔ باقی پاروں پہ کام جاری ہے اور الحمد للہ حفاظ کرام مسلسل پروف ریڈنگ میں لگے ہوئے ہیں کہ کام نازک ہے۔ عنقریب مختلف تراجم اور تفیسر کے ساتھ یہ کام پی ڈی یف ، ورڈ اور آن لائن ہو مختلف طرح سے سب حضرات کیلئے پیش کیا جائے گا۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ نے برصغیری قرآنی علامات کے لئے کونسی یونیکوڈ ویلیوز کا استعمال کیا ہے۔۔۔؟
درج بالا پوسٹ میں بیان کی گئی یونی کوڈ قدروں کی تبدیلی کا کوئی اثر نور قرآن کے لئے بنائے گئے کیبورڈ پر بھی ہوگا یعنی کیا قرآنی کی بورڈ کو بھی اپڈیٹ کرنا ہوگا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
سورۃ الملک شریف کی پروف ریڈینگ کا کام یہ گنہگار، بدکار کرنے کو تیار ہے ۔ اگر کسی اور نہیں ابھی تک شروع نہیں کی تو۔
سورۃ الملک پارہ 29 کی ابتدائی سورۃ ہے جس کے بارے میں حدیثوں میں آتا ہے کہ جو شخص ہر رات کو یہ سورۃ پڑھے گا ان شاء اللہ عزوجل عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ اور یہ سورۃ اس کے لیے نجات دہندہ ہوگی۔ سبحان اللہ عزوجل
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ