یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ!

arifkarim

معطل
جبکہ اس کے بعد میں سورہ یاسین کی پروف ریڈنگ شروع کرتاہوں

شکریہ عبدالمجید بھائی۔ اس کام کو اسی طرح جاری رکھئے۔ آپ کی مدد قابل قدر ہے۔ سورہ الرحمٰن کو میں نے چیک کر کے یہاں اپلوڈ کر دیا ہے۔ آئندہ سے تمام فائلوں کو یہیں اپلوڈ کیجئے گا:
http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/
 
arifkarim

معطل
سورہ الرحمان کی ویلیوذ درست کرکے اپڈیٹ کر دیا گیا۔ ك ططویل کے ساتھ سرے سے نکال دی گئی ہے۔ اس سے سرچنگ کے مسائل پیدا ہو رہے تھے۔ اسے فی الحال کوئی نہ استعمال کرے! جب ایک بار قرآن پاک مکمل ہو جائے گا۔ تو پھر ان خوبصورت کیریکٹرز کے بارے میں سو چیں گے۔ اب تک کا کام یہاں سے حاصل کریں:
http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/
 
بلال

محفلین
دوستو! اس تھریڈ پر صرف قرآن پاک پراجیکٹ پر کام کی تفصیل ہی بتائی جائے یعنی جو جس سورۃ پر کام کرنا چاہتا ہے وہ یہاں بتائے اور اپنے کام کے بارے میں یہاں اپڈیٹ کرے۔۔۔ باقی اگر آپ کو نورالقرآن فانٹ میں کوئی مسئلہ یا کوئی تجویز ہو تو وہ اس ربط پر کریں یہ تھریڈ صرف قرآن پروجیکٹ پر کام کی تفصیل کے لئے ہی رہنے دیں۔۔۔ منتظمین سے گزارش ہے کہ یہاں جتنی پوسٹ فانٹ کے بارے میں ہیں اُن کو اس ربط پر منتقل کر دیں۔۔۔شکریہ۔۔۔
 
بلال

محفلین
سورۃ نمبر |سورۃ | | تفصیل
1 | سورۃ الفاتحہ | عارف کریم | مکمل
2 |سورۃ البقرہ | ایم بلال |
3 | سورۃ آل عمران | اردو |
36 |سورۃ یسین | عبدالمجید |
55 | سورۃ رحمٰن | عبدالمجید | مکمل
67 | سورۃ الملک | محمد عویدص|
|سورۃ 95 تا 104 | عارف کریم |
|سورۃ 105 تا 114 | عارف کریم | مکمل
 
arifkarim

معطل
سورۃ نمبر |سورۃ | | تفصیل
1 | سورۃ الفاتحہ | عارف کریم | مکمل
2 |سورۃ البقرہ | ایم بلال |
3 | سورۃ آل عمران | اردو |
36 |سورۃ یسین | عبدالمجید |
55 | سورۃ رحمٰن | عبدالمجید | مکمل
67 | سورۃ الملک | محمد عویدص|
|سورۃ 95 تا 104 | عارف کریم |
|سورۃ 105 تا 114 | عارف کریم | مکمل

بہت خوب! ایسا ٹیبل مجھے بنانا نہیں آتا تھا۔۔۔۔۔ اس سے ہمیں تمام کام کرنے والوں کی آگاہی ہوگئی ہے! :)
 
arifkarim

معطل
اپڈیٹ!

الفاظ مثلاً الذی جہاں ی اکیلے آتی ہے وہاں ی کی ویلیو ي نہیں استعمال ہو رہی تھی۔ اسے درست کرکے اسے یہاں اپلوڈ کردیا:http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/start.rar
اسکا انکشاف اس وقت ہوا جب خاکسار نے عبدالمجید اور محد عویدص صاحب کی پروف شدہ فائلز کا مطالعہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عارف کریم بھائی جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے آپ اصل سورس فائل جس پر کام ہو رہا ہے اُس میں ٹھیک کر کے اسے اپلوڈ کر دیتے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے لیکن ساتھ یہ بھی بتایا کریں کہ جو دوست جن جن سورۃ پر کام کر رہے ہیں وہ ایسے انہیں ٹھیک کر لیں۔۔۔ کیونکہ اب میں سورۃ البقراہ پر کام کر رہا ہوں اب میں کیا نئے سرے سے پھر کام شروع کروں؟
 
ٹھیک ہے بھائی جان۔ آپ لفظ ‘‘الذی’’ میں جو ی آتی ہے کو کاپی کرکے سرچ اینڈ رپلیس کے باکس میں کاپی کر لیں۔ اور اسکو ي سے رپلیس کر لیں۔ ساتھ میں آپ کو بعض چیک باکس پر بھی کلک کرنا پڑے گا تاکہ اعراب نہ overwrite ہو جائیں۔
خاکسار سورس فائل کو آئندہ آنے والوں کی آسانی کیلئے اپڈیٹ کر دیتا ہے۔
ویسے آپ اسکی فکر نہ کریں۔ جب آپ سورہ البقرہ پوسٹ کریں گے تو خاکسار اس ی کو ٹھیک کر دے گا۔
 
پھر آپ ہی ٹھیک کیجئے گا۔۔۔ ہم تو صرف پروف ریڈنگ ہی کریں گے۔۔۔ اور بہتر ہے کہ سورس فائل ساتھ ساتھ ٹھیک ہوتی جائے تاکہ جب کوئی نئی سورۃ پر کام شروع ہو تو وہ ٹھیک ہوئی سورس فائل سے لی جائے۔۔۔
 
اس طرح کی چھوٹے موٹی ویلیوذ کو رپلیس کرنا آسان ہے۔ فکر زیادہ دوسری کمپلیکیٹڈ چیزوں مثلاً علامات کی کرنی چاہئے۔ فی الحال علوی بھائی ان پر کام کر رہے ہیں۔ انکا بھی ایک اسٹینڈرڈ بن جائے۔ پھر کام بہت آسان ہو جائے گا!
 
بلال

محفلین
یونیکوڈ قرآن ٹائیپنگ پراجیکٹ کی مکمل قرآن پاک والی سورس فائل جس پر کام ہو رہا ہے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔

وہ سورۃ جن کی مکمل پروف ریڈنگ ہو چکی ہے وہ درج ذیل ہیں۔۔۔ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے سورۃ کے نام پر کلک کریں۔۔۔
سورۃ الفاتحہ
سورۃ الرحمن
سورۃ ہمزہ
سورۃ الفیل
سورۃ قریش
سورۃ ماعون
سورۃ کوثر
سورۃ کافرون
سورۃ النصر
سورۃ المسد/لہب
سورۃ الاخلاص
سورۃ الفلق
سورۃ الناس

نور القرآن فانٹ جیسے پروف ریڈنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے کے بارے میں جاننے کے لئے یہ ربط دیکھیں۔۔۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ بلال، پراجیکٹ لیڈر ہونے کے ناطے میں شرم محسوس کر رہا ہوں، کہ آپ میرے سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔ اب تو میں سوچ رہا تھا کہ آپ ہی کو اسکا قائم مقام لیڈر بنا دیا جائے۔ :)

آج محمد عویدص بھائی نے سورہ المک اپلوڈ کر دی تھی۔ یہ مکمل پروف ریڈ نہیں ہے اسلئے اسکو دوبارہ چیک کرنا ہوگا۔ پہلی فرصت میں اس پر کام کرتا ہوں
 
بلال

محفلین
شکریہ بلال، پراجیکٹ لیڈر ہونے کے ناطے میں شرم محسوس کر رہا ہوں، کہ آپ میرے سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔ اب تو میں سوچ رہا تھا کہ آپ ہی کو اسکا قائم مقام لیڈر بنا دیا جائے۔ :)

بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ میرے بھائی آپ ہی پراجیکٹ لیڈر ہو۔۔۔ اور قائم مقام بھی آپ ہی رہیں۔۔۔ بس مجھے جو بہتر لگا کیا تاکہ نئے آنے والوں کو اور باقی بھی تمام ممبران کو کوئی مسئلہ نہ ہو اس لئے آسانی کے لئے یہ سب کر دیا۔۔۔ باقی اصل کام تو آپ ہی کر رہے ہو یہ تو چھوٹے چھوٹے کام ہیں۔۔۔
 
دوستوں کے دعاؤں سے سورہ یسین کی پروف ریڈنگ بھی مکمل ہوگئی ہے ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے
[ame]http://www.divshare.com/download/4191489-ce6[/ame]
معذرت کے ساتھ divshare کا لنک در رہاہوں میرے پاس ftp نہیں کھل رہی تھی اس وجہ سے میں نے divshare کا لنک دیا کوئی بھی دوست اسے ftp پر اپلوڈ کرسکتا ہے والسلام
 
Top