یونیورسٹی کی الوداعی تقریب کے لیے شاعری درکار ہے

یاسر شاہ

محفلین
محترمین
میرے کسی پروفیسر دوست کو اپنے یونیورسٹی سٹوڈنٹس کی الوداعی تقریب میں پڑھنے کے لیے شاعری درکار ہے۔ آپ سے مدد کی درخواست ہے
یاسر شاہ سید عاطف علی محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل: محمد عبدالرؤوف سیما علی صابرہ امین اشرف علی ، عاطف ملک امین شارق ارشد چوہدری
محمل ابراہیم فہد اشرف اور باقی سب احباب
بھائی مقبول جزاک الله خیر کہ مجھے ٹیگ کیا اور دعوت کلام دی -

یہی عرض کروں گا کہ ایک بزرگ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ حضرت دعا فرمائیے میری والدہ شدید بیمار ہیں -بزرگ نے فرمایا جو اس وقت تمھارے
قلب کی کیفیت ہے میری نہیں، تم دعا کرو اور میں آمین کہتا جاتا ہوں-ان شاء الله افاقہ ہوگا -
آپ سے بھی یہی کہوں گا کہ پروفیسر صاحب سے عرض کیجیے کہ خود اپنے جذبات لکھ بھیجیں موزوں کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے -

باقی مجھے تو اس وقت اوٹ پٹانگ شعر ہی سوجھ رہے ہیں جیسے

آپ سے محفل دوزخ ہے
آپ اس کے داروغہ ہیں

نہ جانے کون مخاطب ہے -
 

سید عمران

محفلین
میر محمد تقی میر صاحب مقدمہ دائر کریں کے آپ پر ۔
مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نے
درد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا
اسی بات کا تو رونا کہ اس رونے کو رونے کے لیے میر صاحب نہ رہے۔۔۔
ان کے جاتے ہی سب کو کھل کھیلنے کے بھرپور مواقع میسر آگئے۔۔۔
ماخوذ از کتاب: ’’خواتین کے خود ساختہ آنسوؤں کی شاعری‘‘!!!
 
احسن بھائی! ٹیپ والے مصرع میں کوئی ایسا جگاڑ لگائیں کہ خاص سے عام ہو جائے۔ 😊
آئی بی اے کے سابق ڈین اور سابق گورنر اسٹیٹ بنک جناب ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی تقریب میں ایک سپاس نامہ پڑھا تھا ۔۔۔
جہاں پہ چار سو چھائی زوال و پستی ہو
اور انحطاط سے سینہ وطن کا چھلنی ہو
کہ ہو بلندیٔ کردار اس قدر عنقا
چراغ لے کے بھی ڈھونڈو،کہیں نہ ملتی ہو
اک ایسے دور میں اوجِ کمال ہیں عشرت
ہمارا فخر، وطن کا جمال ہیں عشرت ۔۔۔

اس کے آگے بھی دو تین بند اور تھے ۔۔۔ باقی اس لنک پر سن لیں :)

 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آئی بی اے کے سابق ڈین اور سابق گورنر اسٹیٹ بنک جناب ڈاکٹر عشرت حسین کی الوداعی تقریب میں ایک سپاس نامہ پڑھا تھا ۔۔۔
جہاں پہ چار سو چھائی زوال و پستی ہو
اور انحطاط سے سینہ وطن کا چھلنی ہو
کہ ہو بلندیٔ کردار اس قدر عنقا
چراغ لے کے بھی ڈھونڈو،کہیں نہ ملتی ہو
اک ایسے دور میں اوجِ کمال ہیں عشرت
ہمارا فخر، وطن کا جمال ہیں عشرت ۔۔۔

اس کے آگے بھی دو تین بند اور تھے ۔۔۔ باقی اس لنک پر سن لیں :)

زبردست۔۔۔
ٹیپ کے مصرعے ہر بند سے بے انتہا مربوط ہیں۔ ان پر کام کرنا تو بہت مشکل ہے 😊
 

سید عمران

محفلین
یہ تو ایک معصوم سی سنجیدہ سی کوشش تھی ۔ٹریجڈی کیسے ہو گئی بھئی!! :ROFLMAO:
اگر ہے تو اب فٹا فٹ ایک نان ٹریجک میل ورژن کہہ ڈالیے۔ نو بہانہ ۔ ۔ :grin:
اگر خدانخواستہ ہم شاعر ہوتے تو کیا یہاں ہوتے؟؟؟
پاگل خانے میں ہوتے بھئی!!!
 
تقریب کی متوقع تاریخ ، کالج کا نام ، الوداعیہ پڑھنے والے کا نام ، پروفیسرز جن کا نام شامل اشعار کرنا ہے اور ان کی خاصیتیں یا حلیہ درکار ہے اور چوبیس گھنٹے میں مطلوبہ مزاج کی شگفتہ سی تحریر لے لیجئے ۔ پروفیشنل تو نہیں البتہ تک بازی ضرور کر دونگا ان شاء اللہ
 

سید عمران

محفلین
یہ کیوں نہیں کہتے کہ انگور کھٹے ہیں ۔ ۔ :ROFLMAO:
لوگ آسان سمجھتے ہیں شاعر ہونا ۔ ۔ ۔:cool::cool::cool:
ہم بھی مشکل سمجھتے ہیں۔۔۔
اسی لیے سمجھتے ہیں کہ اس بے کار کار میں دماغ لگایا تو کہیہں دماغ گِھس نہ جائے۔۔۔
اور گِھسا ہوا ہوا دماغ سیدھا پاگل خانے گُھسا دیتا ہے!!!
 

علی وقار

محفلین
تقریب کی متوقع تاریخ ، کالج کا نام ، الوداعیہ پڑھنے والے کا نام ، پروفیسرز جن کا نام شامل اشعار کرنا ہے اور ان کی خاصیتیں یا حلیہ درکار ہے اور چوبیس گھنٹے میں مطلوبہ مزاج کی شگفتہ سی تحریر لے لیجئے ۔ پروفیشنل تو نہیں البتہ تک بازی ضرور کر دونگا ان شاء اللہ
پروفیسر فیصل عظیم فیصل بن جائیے کیونکہ یہ کلام کسی پروفیسر صاحب نے اپنے طلباء کے سامنے پڑھنا ہے جیسا کہ اولین مراسے سے اشارہ مل رہا ہے۔
 

مقبول

محفلین
محترمین
یاسر شاہ صاحب
فیصل عظیم فیصل صاحب
آپ کی پیشکش کا بہت شُکریہ
مزے کی بات یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سارے شاعر فرمائش کرنے پر فوراً ہی غزلیں / نظمیں پھڑکا دیتے ہیں ۔ مجھے بھی میرے دوست کی طرف سے بس 24 گھنٹے کا نوٹس ملا تھا تو مجھے اس محفل یا کہیں اور سے جو مل گیا ان کو پہنچا دیا اور سیلکشن کو ان پر چھوڑ دیا

میں تجویز کروں گا کہ احباب اس موضوع پر اپنے خیالات کو قلم بند ضرور کریں ، ہو سکتا ہے پھر کسی ایسے موقع پر ضرورت پڑ جائے
 
Top